ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا پازیٹیو پائے گئے وزیر داخلہ امت شاہ، اسپتال میں داخل

وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) کورونا وائرس (Coronavirus) پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

  • Share this:
کورونا پازیٹیو پائے گئے وزیر داخلہ امت شاہ، اسپتال میں داخل
کورونا پازیٹیو پائے گئے وزیر داخلہ امت شاہ، اسپتال میں داخل

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) کورونا وائرس (Coronavirus) پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے ابتدائی علامات دکھنے کے بعد جانچ کرائی تھی، جس میں وہ کووڈ-19 (Covid-19) پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ امت شاہ نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن وہ ڈاکٹروں کے مشورےپر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے حال ہی میں رابطہ میں آئے سبھی لوگوں سے جانچ کرانے کے لئے بھی کہا ہے۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا- ’کورونا کے ابتدائی علامات نظر آنے پر میں نے ٹسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میری طبعیت ٹھیک ہے، لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو رہا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں سے میرے رابطے میں آئے ہیں، برائے مہربانی خود کو آئیسولیٹ کرکے اپنی جانچ کروائیں’۔




 وزیر داخلہ امت شاہ کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی خبر آنے کے بعد لوگ ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ہی لوکمانیہ بال گنگا دھرتلک کی 100 ویں برسی پر منعقدہ ایک بین الاقوامی تقریب کو خطاب کیا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 05:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading