உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra: وزیرداخلہ امیت شاہ نے مہاراشٹر دورے کے دوسرے دن پونے کے دگڑوسیٹھ حلوائی گنپتی مندر میں پوجا-ارچنا کی، یہ ہے آج کا شیڈیول

    وزیرداخلہ امیت شاہ کا مہاراشٹر دورہ۔ (تصویر: امیت شاہ Twitter)

    وزیرداخلہ امیت شاہ کا مہاراشٹر دورہ۔ (تصویر: امیت شاہ Twitter)

    امیت شاہ نے مندر میں پوجا ارچنا کی۔ شاہ 19 دسمبر کو پونے میں سی ایف ایس ایل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور این ڈی آر ایف اہلکاروں کے ساتھ دوپہر کو کھانا کھائیں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ (HM Amit Shah) اپنے مہاراشٹر (Maharashtra) دورے کے دوسرے دن پونے (Pune) کے دگڑوسیٹھ حلوائی گنپتی مندر (Dagdusheth Halwai Ganpati Temple) میں پہنچے۔ یہاں امیت شاہ نے مندر میں پوجا ارچنا کی۔ شاہ 19 دسمبر کو پونے میں سی ایف ایس ایل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور این ڈی آر ایف اہلکاروں کے ساتھ دوپہر کو کھانا کھائیں گے۔ دوپہر میں وہ ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ کے کانووکیشن تقریب میں شامل ہوں گے اور پونے میونسپل میں چھترپتی شیواجی کے مجسمے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

      شاہ نے مہاراشٹر دورے کے پہلے دن ہفتہ کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دیگر ملکوں کے مقابلے کورونا کے خلاف حکومت کی لڑائی میں عام لوگوں کو شامل کیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز کی جانب سے یہاں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ نے کہا کہ جہاں کئی ممالک میں وبا کے حالات میں اُتار چڑھاو آرہے ہیں، وہیں ہندوستان لگاتار اس سے اُبھر رہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کئی حکومتوں نے دنیامیں کوویڈ-19 کے خلاف لڑائی لڑی، لیکن ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی نے یہ یقینی بنایا ہے کہ لوگ وبا کے خلاف حکومت کی لڑائی میں شامل ہوں۔



      اپوزیشن پارٹیوں پر کیا تنقیدی حملہ
      مرکزی وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں سبھی ہندوستان کی آبادی اور موجودہ ہیلتھ انفرااسٹرکچر پر تشویش ظاہر کی تھی، حالانکہ ہمیں کوویڈ-19 سے مقابلہ جاتی طور پر کم نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے اُبھرنے کے دوران ہندوستان کی اقتصادی ترقی امید افزا رہی ہے۔ وہیں امیت شاہ نے ہفتہ کو مہاراشٹر حکومت پر تنقیدی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے جڑی کچھ چینی مِلوں کو بینک گیارنٹی جارہی نہیں کی جارہی ہے۔ شاہ یہان سے قریب 250 کلو میٹر دور احمد نگر ضلع میں کوآپریٹو سیکٹر سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: