نئی دہلی: پاپولر جویلر برانڈ تنشک (Tanishq) کے اشتہار پر ہوئے تنازعہ پر پہلی بار مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit shah) نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان کی جڑیں کافی مضبوط ہیں اور ایسے چھوٹے حادثات ہندوستان کے معاشرتی ہم آہنگی کو توڑ نہیں سکتے ہیں۔
نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’ہندوستان میں معاشرتی ہم آہنگی کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔ اس پر ایسے کئی حملے ہوئے ہیں۔ انگریزوں نے اس ہم آہنگی کو توڑنےکی کوشش کی، بعد میں کانگریس نے بھی یہی کوشش کی’۔ اس دوران امت شاہ نے اوور ایکٹیوازم کےخلاف وارننگ بھی دی۔ انہوں نےکہا، میرا ماننا ہےکہ زیادہ سرگرمی (Hyperactivity) کی کوئی شکل نہیں ہونی چاہئے۔
کیا تھا تنشک کے اشتہار میں؟دراصل، گزشتہ دنوں تنشک نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ اس میں ایک ہندو خاتون جس کی مسلم فیملی میں شادی ہوئی ہے، اس کے بیبی شاور کے فنکشن کو دکھایا گیا تھا۔ ہندو تہذیب کو دھیان میں رکھتے ہوئے مسلم فیملی سبھی رسم ورواج کو ہندو مذہب کے لحاظ سے کرتی ہے۔ اشتہار میں پوری مسلم فیملی نظر آتی ہے۔ باغ، دیپ مالا اور نٹراج کا مجسمہ
(پرتما) بھی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں وہ خاتون اپنی ساس سے پوچھتی ہے، ’یہ رسم تو آپ کےگھر میں ہوتی بھی نہیں ہے نا’؟ اس پر اس کی ساس اسے جواب دیتی ہے، ’لیکن بیٹی کو خوش رکھنےکی رسم تو ہرگھر میں ہوتی ہے نا’؟ اس کے بعد اشتہار میں پیغام دیا گیا ہے- ’ایک جو ہوئے ہم، تو کیا نہ کرجائیں گے‘۔ ہندو - مسلم دو مذہب کے بارے میں بات کرتا یہ اشتہار کئی لوگوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اسے ’لو جہاد’ کو بڑھاواد دینے والے قرار دیا۔ تنشک کے اشتہار کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ کمپنی کے ذریعہ جاری کئے گئے اشتہار کے کچھ دیر بعد ہی ٹوئٹر پر #BoycottTanishq ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ اتنا ہی نہیں کچھ لوگوں نے تنشک کے ملازمین کو دھمکی بھی دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔