ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے قبائلی خاندان کے ساتھ کریں گے لنچ

وزیر داخلہ امت شاہ بنگال دورے کے لئے کولکاتا پہنچ چکے ہیں۔ امت شاہ کے بنگال دورے کو کافی اہم مانا جارہا ہے کیونکہ اس کے سیاسی اثرات کیا ہوں گے اس پر تو ماہرین کی نظریں رہیں گی، لیکن امت شاہ کے کل کے دورے میں اگرکسی بات پر سب سے زیادہ چرچا ہوگی تو وہ ان کے دوپہر کا کھانا (لنچ) ہوگا۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے قبائلی خاندان کے ساتھ کریں گے لنچ
وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے قبائلی خاندان کے ساتھ کریں گے لنچ

کولکاتا: وزیر داخلہ امت شاہ بنگال دورے کے لئے کولکاتا پہنچ چکے ہیں۔ امت شاہ کے بنگال دورے کو کافی اہم مانا جارہا ہے کیونکہ اس کے سیاسی اثرات کیا ہوں گے اس پر تو ماہرین کی نظریں رہیں گی، لیکن امت شاہ کے کل کے دورے میں اگرکسی بات پر سب سے زیادہ چرچا ہوگی تو وہ ان کے دوپہر کا کھانا (لنچ) ہوگا۔


بانکوڑہ ضلع سے دورے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ قبائلی خاندان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ آج رات کولکاتا میں قیام کر رہے ہیں اور کل صبح ہیلی کاپٹرکے ذریعہ بانکوڑہ جائیں گے۔بانکوڑہ میں ون بلاک کے چتور گاؤں کے ایک قبائلی خاندان کے ساتھ دوپہرکا کھانا کھائیں گے۔ ساتھ ہی بردوان اور مدنی پور ضلع کے پارٹی لیڈروں اور ورکروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ بی جے پی ایم پی سومتراخان نے چتورا گاوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے قبائلی طبقہ امت شاہ کے دورے سے کافی خوش ہیں۔ قبائلی برادری کے ساتھ بی جے پی کے تعلقات امیت شاہ کے دورے سے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ممتا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ حکومت نے قبائلیوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔


 بانکوڑہ ضلع سے دورے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ قبائلی خاندان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ آج رات کولکاتا میں قیام کر رہے ہیں اور کل صبح ہیلی کاپٹرکے ذریعہ بانکوڑہ جائیں گے۔

بانکوڑہ ضلع سے دورے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ قبائلی خاندان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ آج رات کولکاتا میں قیام کر رہے ہیں اور کل صبح ہیلی کاپٹرکے ذریعہ بانکوڑہ جائیں گے۔


بی جے پی ایم پی سومترا خان نے بی جے کو قبائلی طبقےکی حمایت ملنے کی بھی امید کا اظہار کیا۔ بانکوڑہ کے قبائلی خاندان ویبشن ہنسڈا امیت شاہ کی میزبانی کو لےکر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امت شاہ کی میزبانی کریں گے، یہ ان کےلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ان کا خاندان امت شاہ کےلنچ کےلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ امت شاہ کے لنچ کےکھانے میں چاول، دال، آلو اور سبزی خاص مینو ہے۔ ساتھ ہی بنگال کے مشہور مٹھائی رس گلّے اور دہی بھی لنچ میں شامل ہوگا۔ امت شاہ بنگال دورے کے دوران ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لئے بھی کئی پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 05, 2020 12:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading