உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pangong Lakeمیں چین کے دوسرے پُل کی تعمیر کی خبروں کے درمیان وزیرداخلہ امیت شاہ کا اروناچل پردیش کا دورہ، LAC کے علاقوں کا لیں گے جائزہ

    وزیر داخلہ امت شاہ کا آج سے اروناچل پردیش کا دورہ۔

    وزیر داخلہ امت شاہ کا آج سے اروناچل پردیش کا دورہ۔

    Amit Shah Arunachal Pradesh Visit: عہدیداروں نے بتایا کہ بعد میں شاہ نمسائی جنرل گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اہم پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

    • Share this:
      Amit Shah Arunachal Pradesh Visit: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ہفتہ سے اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گے جس کے دوران وہ کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ ہند-چین سرحد کے ساتھ آگے کے علاقوں میں تعینات سیکورٹی فورسز سے بھی بات چیت کریں گے۔

      وزیر داخلہ اس دوران سول سوسائٹی سے بھی بات چیت کریں گے، مرکزی وزیر داخلہ کے طور پر شاہ کا اروناچل پردیش کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فروری 2020 میں 34ویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے شمال مشرقی ریاست کا دورہ کیا تھا۔ تب چین کی طرف سے ان کے دورے کی شدید مخالفت کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شاہ لوہت ضلع کے واکرو میں بابا پرشورام کے 51 فٹ اونچے مجسمے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریباً 40 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

      یہ ہے امیت شاہ کے دورے کا پورا شیڈول
      ہفتہ کو امیت شاہ ترپ ضلع کے نروتم نگر میں رام کرشنا مشن اسکول کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ نمسائی جائیں گے اور پرشورام کی مورتی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اتوار کو سماجی تنظیموں سے ملاقات کریں گے اور نامسائی ضلع میں ٹینگاپانی کے قریب گولڈن پگوڈا میں پوجا ارچنا کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Gyanvapi Mosque:دہلی یونیورسٹی کے پروفیسررتن لال ہوئے گرفتار،شیولنگ پرکیاتھا متنازعہ تبصرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Monkeypox:کتنا خطرناک ہے منکی پاکس،کیسے پھیلتا ہے، علاج، علامات اور بچاؤ کے کیا ہیں طریقے؟

      عہدیداروں نے بتایا کہ بعد میں شاہ نمسائی جنرل گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اہم پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نامسائی میں فوج، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، آسام رائفلز، بی آر او اور نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی اور ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے اور دہلی روانہ ہونے سے پہلے ان کے ساتھ لنچ کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: