اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجناتھ سنگھ کا دعویٰ، 'پاکستان پرگزشتہ پانچ سال میں تین بارکیا گیا ایئراسٹرائیک'۔

    وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ۔

    وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ۔

    وزیرداخلہ نے تیسرے اسٹرائیک سے متعلق تفصیلات بتانے سے انکارکردیا۔

    • Share this:
      وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نےکہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ہندوستان نے پاکستان پرتین بارفضائی حملے کئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ کے مطابق سال 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک اور پھرگزشہ ماہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پرایئراسٹرائیک کےعلاوہ ایک اورحملہ ہوا ہے۔ حالانکہ انہوں نے پاکستان پرہوئے تیسرے حملے کے بارے میں زیادہ اطلاع نہیں دی۔

      وزیرداخلہ نے یہ باتیں کرناٹک کے منگلورومیں کہیں۔ انہوں نےکہا کہ 'گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے تین باراپنی سرحد کے باہرجاکرایئراسٹرائیک کرکے کامیابی حاصل کی ہیں۔ دوکی اطلاع دوں گا، لیکن تیسرے کی نہیں دوں گا'۔

      اس سے قبل ہفتہ کووزیراعظم نریندرمودی نے ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ایئراسٹرائیک کے ثبوت مانگنے والوں پربھی جم کرحملہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا 'ایئراسٹرائیک کے بعد سب سے پہلے پاکستان نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہندوستان کی فوج نے ہمارے گھرمیں گھس کرمارا ہے'۔



      وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی جانبازوں کی بہادری سے پاکستان اس قدرگھبرا گیا تھا کہ پانچ بجے ہی چلانے لگا کہ مودی نے مارا مودی نے مارا۔ تاہم ہمارے ملک میں کچھ ایسے سرپھرے لوگ ہیں، جنہوں نے 9-8 بجتے ہی کہنا شروع کردیا کہ پتہ نہیں یہ بالا کوٹ کہاں ہے اوروہاں کیا کیا ہوا۔
      First published: