کمل ناتھ کی مشکلات میں ہوسکتا ہےاضافہ، دوبارہ کھلیں گی 1984 سکھ فسادات کی فائلیں

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی مشکلات میں آنے والےدنوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دراصل پیرکومرکزی وزارت داخلہ نے 1984 کے فسادات کے فائلیں دوبارہ کھولنےکی تجویز کومنظورکرلیا ہے۔

Sep 09, 2019 08:21 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 08:21 PM IST
کمل ناتھ کی مشکلات میں ہوسکتا ہےاضافہ، دوبارہ کھلیں گی 1984 سکھ فسادات کی فائلیں

سکھ فسادات سے متعلقہ ایف آئی آر84/601 پھرکھلےگی اوراس میں کمل ناتھ کا بھی نام ہے۔

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی مشکلات میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دراصل پیرکو مرکزی وزارت داخلہ نے1984 کے فسادات کے فائلیں دوبارہ کھولنےکی تجویزکومنظورکرلیا ہے۔ انگریزی اخبارٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین منجندرسنگھ سرسا نےنامہ نگاروں کوبتایا کہ کمل ناتھ کے خلاف ایس آئی ٹی نےجانچ کی تھی۔

منجندرسنگھ سرسا کے مطابق ایف آئی آر84/601 پھرکھلےگی اوراس میں کمل ناتھ کا بھی نام ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس صدرسونیا گاندھی کوکمل ناتھ کوپارٹی سے باہرنکالنا چاہئے۔ اگروہ ایسا نہیں کرتی ہیں توان کا سکھ مخالف چہرہ اجاگرہوگا۔

Loading...

جون میں بھی کی تھی ملاقات

گزشتہ جون ماہ میں بھی منجندرسنگھ سرسا نے 1984 سکھ فسادات کولے کرمرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ بنائی گئی ایس آئی ٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی تھی۔ سرسا نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے رول کی جانچ کرنےکا بھی مطالبہ کیا تھا، جس پرایس آئی ٹی کی طرف سے بھروسہ دلایا گیا تھا کہ جانچ ٹیم اس معاملے کودوبارہ کھول رہے ہیں اوران کی بنیادی توجہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے کردارکی جانچ پرہوگا۔

وزیراعلیٰ بنتے وقت بھی اٹھا تھا معاملہ

واضح رہےکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے طویل اقتدارکا خاتمہ کرکے جب کمل ناتھ وزیراعلیٰ بنےتھے، تب بھی سکھ  فسادات کولے کرخوب بحث ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پراسے لےکرکافی ردعمل آئےتھے۔ حالانکہ کانگریس ہائی کمان نے تمام بحث کودرکنارکرتے ہوئےکمل ناتھ کووزیراعلیٰ بنایا تھا۔ اس وقت جیوتی رادتیہ سندھیا کوبھی ریاست کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبریں آئی تھیں، لیکن پارٹی نے کمل ناتھ کے ہی نام پربھروسہ ظاہرکیا تھا۔

Loading...