Home Ministry:سی اے پی ایف میں 'رسک اینڈ ہارڈ شپ الاؤنس' کا لیا جا رہا ہے جائزہ، کیا جوانوں کے الاؤنس میں ہوگی کمی؟

ملک میں بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں یہ الاؤنس ملتا ہے۔ وہاں پر کس فورس کے کتنے سپاہی تعینات ہیں۔ الاؤنس دینے کے معیار کیا ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ 'رسک اینڈ ہارڈ شپ الاؤنس' کو ان مقامات پر ختم کیا جا سکتا ہے، جہاں پر حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    مرکزی وزارت داخلہ مختلف سیکورٹی فورسز CAPFs/آسام رائفلز کو ملنے والے 'رسک اینڈ ہارڈ شپ الاؤنس' کا جائزہ لے رہی ہے۔ تمام مرکزی نیم فوجی دستوں سے ان علاقوں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں جہاں 'رسک اینڈ ہارڈ شپ الاؤنس' دیا جاتا ہے۔ ملک میں بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں یہ الاؤنس ملتا ہے۔ وہاں پر کس فورس کے کتنے سپاہی تعینات ہیں۔ الاؤنس دینے کے معیار کیا ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ 'رسک اینڈ ہارڈ شپ الاؤنس' کو ان مقامات پر ختم کیا جا سکتا ہے، جہاں پر حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔ نکسل متاثرہ اضلاع کی تعداد مسلسل کم ہو تی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کو کئی جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    6 اپریل 2023 کو وزارت داخلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مختلف مرکزی نیم فوجی دستوں میں تعینات ایسے علاقوں کی درجہ بندی کا جائزہ لیا گیا، جہاں فوجیوں اور افسران کو رسک اور ہارڈ شپ الاؤنس دیا جاتا ہے۔ ان میں جموں و کشمیر، نکسل سے متاثرہ اضلاع اور شمال مشرق کے علاقے شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری/مالیاتی مشیر نے کی تھی۔ میٹنگ میں سی اے پی ایف کے اہلکاروں کو رسک اور ہارڈ شپ الاؤنس دینے کے عمل کو آسان بنانے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد سی اے پی ایف اور آسام رائفلز سے ان کے جوانوں کی تعیناتی کے علاقوں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری/ فنانشیل ایڈوائزری کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مذکورہ موضوع کے حوالے سے معروضی معیار تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعے RH میٹرکس جیسے R1H1، R2H2 اور R3H3 میں CAPF کی تعیناتیوں کی درجہ بندی کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

    خلا میں ISS کی لیب میں اگائےگئے ٹماٹر آج زمین کیلئے ہورہے روانہ، NASA کرے گا لائیواسٹریمنگ

    ٹرین میں نہ دیکھیں فحش فلمیں، گھرجانے کاکریں انتظار! جانئے،ریلوے نےمسافروں کوکیوں دی نصیحت

     

    CAPF/ آسام رائفل سے مانگی گئی تھی یہ معلومات

    جوانوں کی تعیناتی کا بلاک، تحصیل، سب ڈویژن، ضلع اور ریاست کے علاوہ اس جگہ کے عرض البلد اور طول بلد اور متعلقہ پوسٹ پر دی جانے والی ڈیوٹی کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا جائے کہ آسام رائفلز، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کے کتنے مقامات پر آر ایچ میٹرکس اور ایس سی اے قابل قبول ہیں۔ اس کے ساتھ یہ معلومات بھی دینی ہوں گی کہ تعیناتی کے علاقے میں کس قسم کا خطرہ ہے۔ وہاں کیسی 'مشکلات' شامل ہیں۔ اگر اس علاقے میں فوج بھی تعینات ہے تو اس کے جوانوں کو کس قسم کا الاؤنس دیا جاتا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: