ہوم » نیوز » وطن نامہ

آنر 9 ایکس ریویو : جانیں کیوں ہے یہ سب سے کم قیمت والا سب سے اچھا پاپ - اپ فون

فون کی نمایاں خصوصیت اس کا ٹرپل کیمرہ ہے ، جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرہ دیا گیا ہے ۔ کیمرے کے ساتھ ہی اس کے فون کا ڈیزائن بھی انتہائی پرکشش ہے۔

  • Share this:
آنر 9 ایکس ریویو : جانیں کیوں ہے یہ سب سے  کم قیمت والا سب سے اچھا پاپ - اپ فون
آنر9ایکس ریویو: جانیں کیوں ہے یہ سب سے کم قیمت والا سب سے اچھا پاپ - اپ فون

آنر نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کا معیار  ایک بار پھر بلند کر دیا ہے۔ 2020 کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کمپنی نے اپنی مقبول  ایکس سیریز میں نیااسمارٹ فون آنر9ایکس اب لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کی نمایاں خصوصیت  ہے اسکا ٹرپل کیمرہ، جس میں 48ایم پی  مین کیمرہ  دیا گیا ہے۔ کیمرے کے ساتھ ہی اس کے فون کا ڈیزائن بھی انتہائی پرکشش ہے۔ فون کے بیک پینل میں آپ کو ایکس کا شیپ نظر آئے گا، جو اس کے رنگ اور اسٹائل کے ساتھ خوب جچتا ہے. ہاتھ میں لینے پر یہ فون آپ کو اعلی رتبہ کا احساس دلائے گا۔


اس فون کے خاص فیچرز اور اسپیكس آپ کو  ڈیزائن کی طرح دلکش اوردمدار لگیں گے۔ ہمیں یہ فون استعمال کرنے کا موقع ملا اور ہم آپ کے ساتھ اس کی خوبیاں بیان  کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔ تو چلئے اب تھوڑی تفصیل سے  اس فون کے بارے میں جان لیتے ہیں۔




شاندارڈیزائن  اور ڈسپلے: آنر 9 ایکس فل ويو ڈسپلے اور كروڈ ڈیزائن والا ایک انتہائی خوبصورت اسمارٹ فون ہے، جس میں  بیک پینل چمکدار فنشنگ کے ساتھ آتا ہے اور اسی وجہ سے یہ فون بالکل پریمیم لک دیتا ہے. فون کے بیک پینل میں ہی آپ کو ایک ایکس کی شکل کا ڈیزائن نظر آئے گا، جوکہ منفرد ہے لیکن پرکشش بھی۔

آنر9ایکس میں 1080 ضرب 2340 پکسلز ریزولیوشن کے ساتھ 6.59 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ ایک فل ويو ڈسپلے ہے، جو كروڈ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ یا پریشانی کے آپ اس فون میں فل ویو کے ساتھ گیمز کھیلنے اور ویڈیوز دیکھنے کا بھرپور لطف اٹھا  سکتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ فون میں سیلفي کیمرہ نہیں ہے کیا؟ تو نہیں جناب، ایسا نہیں ہے. اس فون میں آپ کو سیلفی کیمرہ بھی ملے گا، لیکن پاپ۔ اپ سیلفي کیمرے ٹیکنالوجی کے ساتھ، جس سے آپ کے اور ڈسپلے کے درمیان کوئی تیسرا نہ آئے۔ آنر9ایکس میں اے آئی ویڈیوز اینہینس منٹ ہے جو زیادہ  برائٹ اور  ڈارک ایریا میں کنٹراسٹ کو ایڈجسٹ کر لیتا ہے اور بہتر نتیجہ دیتا ہے۔ اس میں آنکھوں کے تحفظ کے لئے آئی کمفرٹ موڈ ہے۔ جو ٹی یو وی رہینلینڈ کے ذریعہ سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ آنکھوں کے تناؤ کو روکنے کے لئے بلیو لائٹ کو فلٹر کرتا ہے۔



پروسیسر اور سافٹ ویئر: آنر9 ایکس میں كرن 710 ایف آكٹا کور پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، جو کہ مڈ سیگمنٹ چپسیٹ ہے۔ یہ اسپیڈ اور ملٹی ٹاسکنگ کا شاندار احساس کراتا ہے۔  4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل میموری والے اس اسمارٹ فون سے آپ روز مرہ کے ٹاسک کو اچھی طرح سے ہینڈل کر پائیں گے۔ فون میں آپ کو جی پی یو ٹربو  3.0 سپورٹ کی بھی سہولت ملے گی، جو اس کی قیمت کے اسمارٹ فون میں آپ کو کم ہی ملے گی۔اس سے آپ کو گرافکس والے گیمز کا شاندار احساس ہوگا۔ اس کی6 جی بی ریم کے ساتھ 128جی بی  کی انٹرنل میموری آپ کے فون کی اسپیڈ کو کم نہیں ہونے دیتی اور اس کو برقرار رکھتی ہے۔ آنر 9 ایکس ای ایم یو آئی 9.1.0 پر چلتا ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کو  اینڈرائیڈ  10 میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس فون کو مزید طاقت دیتی ہے اس کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری، جو فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتی ہے اور یہ پورے دن آرام سے چل جاتی ہے۔



کیمرہ: کسی بھی فون کا کیمرہ ایک یوزرس کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ آنر  9 ایکس نے یہ کام بخوبی کیا ہے۔ یہ فون ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے، جس میں 48 ایم پی کا پرائمری کیمرہ دیا گیا ہے، جو کہ اس فون کی بڑی خاصیت ہے۔ اس کی مدد سے آپ  بہتر ڈٹیل کے ساتھ فوٹو کھینچ سکتے ہیں۔ آپ ایکسٹریم  زوم کرکے بھی شاندار تصویریں لے سکتے ہیں۔ وہیں، آنر 9 ایکس کا 8 ایم پی والا سپر وائڈ اینگل کیمرہ 120 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ آپ کی گروپ تصویر کو اب مزید شاندار بنا دے گا۔ اس کا 2 ایم پی ڈیپتھ  سینسر بوکیہہ افیکٹ والے اچھے پورٹریٹ شاٹ دیتا ہے۔  آنر9ا یکس میں  16 ایم پی کا اے آئی پاپ ۔اپ سیلفی کیمرہ ہے۔ یہ انتہائی فطری اور صحیح ڈٹیل کے ساتھ تصویریں لیتا ہے۔ اس کا فیس ڈٹیکشن کافی تیزی سے کام کرتا ہے۔ آنر کا یہ فون اینٹی ڈسٹ اور اسپلیش میکانزم پر مبنی ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ یہ فون آپ کو بہتر فوٹوگرافی کا احساس دلائے  گا۔ ہمیں اس کی فوٹوگرافی خاص طور سے پسند آئی ہے۔



قیمت: اب بات کرتے ہیں کہ آنر 9 ایکس آپ کی جیب پر کتنا اثر ڈالے گا۔  تو بتا دیں کہ یہ فون آپ کی جیب خالی نہیں بلکہ بھاری کرنے آیا ہے۔ اتنے شاندار فیچرز اور ڈیزائن کے باوجود بھی کمپنی کا یہ اسمارٹ فون انتہائی کفایتی قیمت میں آتا ہے۔ اس فون کے دو ویرینٹ ہیں، 4 جی بی ریم  اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت میں 13999روپے ہے  ، لیکن آنے والی سیل کے پہلے دن یہ فون خریدنے پر 1000  روپے کی رعایت کے ساتھ 12999  روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی 19 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہنے والے اس آفر کے دوران آئی سی آئی سی آئی بینک کریڈٹ کارڈ اور کوٹک بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اس ماڈل کی خریدی پر 10 فیصد کا اسٹینٹ ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی آفر کے دوران خریداری کرنے پر 2200 روپئے کا جیو ریچارج واؤچر بھی ملے گا جسے آپ 50 روپے فی ریچارج  کے طور پر 44 ریچارج تک استعمال کرسکتے ہے۔

تجویز: اس فون کو استعمال کرنے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے لوگوں کے لئے یہ تجربہ کافی شاندار ہونے والا ہے۔ ساتھ ہی اس قیمت پر ملنے والا یہ ایک بہترین فون ثابت ہوگا۔ فون کا ڈیزائن اور اس کی شکل و صورت بھی  ہمیں کافی پسند آئی ہے۔ زیادہ بھاری نہ ہونے کی وجہ سے اس فون کو استعمال کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
First published: Jan 16, 2020 04:01 PM IST