ہوم » نیوز » وطن نامہ

جانئےکیوں HONOR MagicWatch 2 اسمارٹ واچ سب کی پسند بنتی جارہی ہے

آنر شروع سے ہی اپنے گاہکوں کے لئے بہترین اسمارٹ فونز پیش کرتا آیا ہے اور ایک TechChic برانڈ کے طور پر اپنے گاہکوں کے لئے ہر ایک لانچ میں کچھ نیا لے کر آتا ہے۔اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے HONOR نے حال ہی میں HONOR MagicWatch 2 لانچ کیا ہے۔

  • Share this:
جانئےکیوں HONOR MagicWatch 2 اسمارٹ واچ  سب کی پسند بنتی جارہی ہے
جانئےکیوں HONOR MagicWatch 2 اسمارٹ واچ سب کی پسند بنتی جارہی ہے

اس  میں کوئی شبہ نہیں کہ HONOR شروع سے ہی اپنے گاہکوں کے لئے بہترین اسمارٹ فونز پیش کرتا آیا ہے اور ایک TechChic برانڈ کے طور پر اپنے گاہکوں کے لئے ہر ایک لانچ میں کچھ نیا لے کر آتا ہے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے HONOR  نے حال ہی میں HONOR MagicWatch 2 لانچ کیا ہے۔ اپنے پچھلے اسمارٹ واچ ماڈل کو اپ گریڈ کرتے ہوئے HONOR نے اس بار 46  ایم ایم  والا HONOR MagicWatch 2 لانچ کیا۔ تو آئیے اس کا ریویو کرتے ہیں۔


ڈیزائن


آنر میجک واچ 2 دو خاص رنگوں، چارکول بلیک اور فلیکس براؤن میں دستیاب ہے۔ اس اسمارٹ گھڑی کی باڈی اسٹینلیس اسٹیل کی ہے۔ ساتھ ہی، اس کا AMOLED  ڈسپلے 4.8 سینٹی میٹرس (1.39 انچ )کا ہے۔ اس کے علاوہ 41  گرام کے ہلکے وزن کی وجہ سے یہ کافی لچکدار اور پہننے  میں آسان ہے ۔  اتنا ہی نہیں، اپنی پسند کے مطابق آپ اس گھڑی کا ڈسلپے  بھی بدل سکتے ہیں۔  اس میں آپ اپنی پسندیدہ فیملی تصویر یا کوئی اور تصویر ڈاؤن لوڈ کرکے اسکرین ڈسپلے میں لگا سکتےہیں۔ ایک سے زیادہ تصویر پسند ہو تو ڈسپلے میں آپ سلائڈ شو بھی چلا سکتے ہیں۔ تو جب بھی آپ اپنی گھڑی کی طرف دیکھیں گے اس کی ڈسپلے پکچر بدل جائے گی۔. 454 ضرب 454 کے  ریزولیوشن کی وجہ سے اس میں آپ کو بہترین کلیئرٹی بھی ملتی ہے۔ اس کی  باڈی 316 ایل  اسٹینلیس اسٹیل سے بنی ہے جو بہت ہی مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ کافی ہلکی اور دیکھنے میں فیشنیبل بھی ہے ۔ اسی وجہ سے ہر طرح کے مواقع پر آپ اسے پہن کر اپنے دوستوں کے سامنے فخر محسوس کر سکتے ہیں۔


بیٹری

بیٹری کے معاملے میں صرف 2 گھنٹے چارجنگ کے ساتھ آنر میجک واچ 2  آپ کو 14 دن کی بیٹری لائف دیتا ہے۔ یہ انڈسٹری اسٹینڈرڈ سے کئی گنا زیادہ اچھی بیٹری لائف ہے۔ اب آپ کی اسمارٹ واچ چارجنگ ڈاک سے زیادہ آپ کے ہاتھ میں خوبصورت لگے گی اور ہر وقت  آپ کی  ہیلتھ کو اچھے طریقے سے مانیٹر کرے گی۔

واٹر ریزسٹنٹ
یہ گھڑی پانی کے اندر بھی آ پ کا ہارٹ ریٹ بتائے گی۔ اگر آپ اس گھڑی کو پہن کر سوئمنگ کرتے ہیں تو یہ   آپ کے ہارٹ ریٹ کے ساتھ ساتھ اپنا سوئم اسٹروکس بھی آٹو ڈٹیکٹ کرتی ہے اور ساتھ ہی آپ کو سوولف اسکور  اور آپ نے کتنی كیلری برن کی وہ بھی بتاتی ہے۔  یہ گھڑی 5 اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنٹ ہے اور 50 میٹر گہرے پانی تک یہ آپ کاپوری طرح سے  ساتھ دے گی۔ اب آپ غلطی سے یا پھر  دانستہ طور پر  اس گھڑی کو پہن کر بے فکر ہو کر نہا سکتے ہیں یا پھر واٹر اسپورٹس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 فٹنس مانیٹرنگ

آنر میجک واچ 2 ایک یونی سیکس گھڑی ہے جس کا استعمال خواتین اور مرد دونوں ہی کر سکتے ہیں۔ آنر میجک واچ 2 ہماری روزمرہ  کی زندگی میں پوری طرح سے شامل ہوسکتا ہے کیونکہ یہ 15 فٹنس موڈ کو سپورٹ کرتا ہے جس میں 8  آوٹ ڈور اور 7  ان ڈور اسپورٹس شامل ہیں جیسے دوڑ ، ہائی کنگ، سائیکلنگ، سوئمنگ، مفت ٹریننگ وغیرہ جو ہمیں بتائے گا کہ ہم نے کتنی کیلری برن کی ہے، کتنی ابھی برن کرنی ہے اور دن بھر کے کام کاج کا ہماری صحت پر کیسا اثر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس آنر میجک واچ 2 میں آپ کو 13 مختلف رننگ  کورس کے ساتھ  ریئل ٹائم وائس اوور گائڈنس  بھی ملتی ہے۔

ہیلتھ مانیٹرنگ

یہ اسمارٹ گھڑی آپ کی صحت کا مکمل خیال رکھتی ہے پھر چاہے وہ آپ کا ہارٹ  ریٹ ہو یا اسٹریس لیول۔ اس کے ہارٹ-ریٹ مانیٹر فیچر میں موجود  اے آئی ہواویئی ٹروسین ٹی ایم 3.5 ایلگوریدم اور انووٹیو لائٹ پاتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے 24 گھنٹے صحیح طریقے سے  ہارٹ ریٹ کو مانیٹر کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی  اس میں موجود  سلیپ مانیٹر ٹرو سلیپ ٹی ایم 2.0 ہواویئی ، یہ 6 کامن ٹائپ کے سلیپ  ڈس آرڈر کی مدد سے آپ کی نیند کو بہتر بنانے کے 200 سے بھی زیادہ مشورے دیتی ہے۔ اس کے اسٹریس مانیٹر میں موجود ٹی ایم ہواویئی ٹرو ریلیکس  کے ذریعے آپ اپنے دن بھر کا اسٹریس لیول مانیٹر کرکے بہتر اور آرام دہ زندگی گزار سکتے ہیں۔

 اسمارٹ فیچرس

آج کل ہم لوگوں کی زندگی میں اتنی مصروفیت ہو گئی ہے کہ ہمیں ہر چیز انگلیوں پر چاہئے۔ اس اسمارٹ گھڑی کی مدد سے اب ہر چیز ہماری کلائی پر ہوگی پھر چاہے وہ کوئی بھی نوٹفكیشن ہو جیسے ایس ایم ایس، ای میل، کیلنڈر وغیرہ یا کوئی کال۔ جی ہاں، آپ اپنے فون کو اس اسمارٹ گھڑی  سے  جوڑ سکتے ہیں۔ اس ا سمارٹ گھڑی  کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ آپ 150 میٹر کی دوری سے  بھی بلیو ٹوتھ کے ذریعہ ہیڈفون بلٹ۔ ان مائیک کا استعمال کرکے فون کال اٹھا سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ گھڑی آپ کی تفریح کا بھی خیال رکھتی ہے  اور آپ اس میں 500  گانے اسٹور کرکے  سن  سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کی مدد سے آپ نہ صرف اسمارٹ واچ پر بلکہ آپ اپنے فون پر موجود گانے کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس میں  جی پی ایس جیسی سہولت بھی ہے جو خراب موسم، جنگل اور شہروں میں صحیح طریقے سے کام کرتی ہے۔

قیمت

آنر میجک واچ 2 کے چارکول بلیک ماڈل کی قیمت 12,999  ہے جبکہ فلیكس براؤن کلر واچ آپ 14,999  میں خرید سکتےہیں۔ آنر میجک واچ 2 آن لائن ایمیزون پر 18 جنوری سے  ایمیزون پرایم  کے ممبروں  کے لئے اور 19 جنوری سے نان ممبرز کے لئے دستیاب ہو جائے گی۔ اس اسمارٹ واچ کو خریدنے والوں کو آنر اسپورٹ بلو ٹوتھ ایئرفون اسٹاک ختم ہونے تک مفت میں ملیں گے۔ اس آفر کا فائدہ 22  جنوری تک اٹھایا جا سکتا ہے۔ گھڑی کے ساتھ چھ ماہ کی نو کاسٹ ای ایم آئی بھی مل رہی ہے۔ ساتھ ہی، ایس بی آئی  کے کارڈ سے ادائیگی کرنے پر10 فیصد کی رعایت بھی ملے گی۔

 تجویز

اس اسمارٹ گھڑی نے نہ صرف لائف اسٹائل کے ہر پہلو ہیلتھ، فٹنس، انٹرٹینمنٹ کو چھو لیا ہے بلکہ ایڈونچر کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ اسے اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کوئی بھی کلائی میں پہن سکتا ہے چاہے وہ  خاتون  ہو یا مرد۔ بہترین خصوصیات کے ساتھ اس کا اسٹائلش رنگ  بھی آپ کے فیشن ٹیسٹ سے بالکل میچ  ہوگا۔  چاہے فٹنس  ہو یا فیشن آنر میجک واچ 2 سبھی لوگوں کے لئے  ہے. تو وقت ضائع کئے بغیر ابھی بُک کیجئے آنر میجک واچ 2 اور اپنی فٹنس کا سفر  اس نئے سال کے ساتھ شروع کریں ۔

This is a partnered post

 
First published: Jan 20, 2020 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading