உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیروز آباد میں باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے عاشق کا قتل کرکے لاش کو نہر میں پھینک دیا

    اترپردیش کے فیروزآباد (Firozabad) میں آنر کلنگ (Honour Killing) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک والد نے اپنی بیٹی کے عاشق کو گھر بلاکر دونوں کا گلا ریت کر قتل کر ڈالا۔

    • Share this:
      فیروزآباد: اترپردیش کے فیروزآباد (Firozabad) میں آنر کلنگ (Honour Killing) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک والد نے اپنی بیٹی کے عاشق کو گھر بلاکر دونوں کا گلا ریت کر قتل کر ڈالا۔ یہی نہیں قتل کے بعد ثبوت مٹانے کے لئے باپ نے دونوں کی لاش بٹیشور کے پاس نہر میں پھینک دیا۔ پتہ چلا کہ 10 اگست سے عاشق گھر سے لاپتہ تھا، اسی دن دیر رات اس کا قتل کردیا گیا۔

      پولیس نے معشوقہ کے والد سمیت 5 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ اس سے پہلے کئی بار عاشق اور معشوقہ کو پکڑا گیا تھا۔ سمجھانے کے بعد جب عاشق جوڑا نہیں مانا تو معشوقہ کے والد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس گھناونے حادثہ کو انجام دے دیا۔ فی الحال پولیس ٹیم اور غوطہ خور نہر میں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔ معاملہ تھانہ سرساگنج علاقے کا ہے۔

      جانچ میں پتہ چلا کہ اس سے پہلے کئی بار عاشق اور معشوقہ کو پکڑا گیا تھا۔ سمجھانے کے بعد جب عاشق جوڑا نہیں مانا تو معشوقہ کے والد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس گھناونے حادثہ کو انجام دے دیا۔
      جانچ میں پتہ چلا کہ اس سے پہلے کئی بار عاشق اور معشوقہ کو پکڑا گیا تھا۔ سمجھانے کے بعد جب عاشق جوڑا نہیں مانا تو معشوقہ کے والد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس گھناونے حادثہ کو انجام دے دیا۔

      گروگرام: ناجائز تعلقات کے شک میں دو بچوں سمیت 5 لوگوں کا قتل

      ہریانہ کے گروگرام (Gurugram) میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ناجائز تعلقات کے شک میں 5 لوگوں کا ایک شخص نے بے رحمی سے قتل (Murder) کر دیا، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ معاملہ ضلع کے راجندر پارک کا ہے، جہاں مکان مالک نے اپنی بہو، کرائے دار، کرائے دار کی بیوی اور اس کے دو بچوں کا قتل کردیا۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم خود تھانے پہنچا اور سرینڈر کیا۔ قتل کے ملزم کو اپنی بہو اور کرائے دار کے درمیان ناجائز تعلقات کا شک تھا، جس کے سبب اس نے واردات کو انجام دیا۔ وہیں، قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم مکان مالک راو رائے سنگھ خود تھانے پہنچا اور خود سپردگی کی۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ملزم ریٹائرڈ فوجی بتایا جا رہا ہے۔ ملزم کا نام راو رائے سنگھ ہے۔ ملزم کے علاقے میں سماجی کارکنان کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔ لوگ اسے ٹریمین کے طور پر جانتے ہیں۔ وہیں، پولیس جانچ میں اب تک پتہ چلا ہے کہ ایک پرائیویٹ بینک میں کام کرنے والے کرشنا تیواری سمیت 5 افراد کا قتل ہوا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: