ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو ہراکر اس لڑکی نے بنادیا سونے کا ریکارڈ، ملا6 لاکھ روپے کا انعام
اس لڑکی نے سونے کا بنایا ریکارڈ۔
تریپرنا امریکہ کے ایک ملٹی نینشل کمپنی میں کام کرتی ہے اور Work from home کررہی ہیں۔ اس کے لئے انہیں رات میں نیند سے جاگنا پڑتا ہے۔ جس کی بھرپائی وہ دن بھر سوکر پورا کرلیتی ہے۔
مغربی بنگال کے ہگلی میں رہنے والی ایک لڑکی نے سب سے اچھی نیند کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے اور بطور انعام اسے 6 لاکھ روپے ملے ہیں۔ ساڑھے 4 لاکھ امیدواروں کو ہراکر ہگلی کے شری رام پور کی لڑکی تریپرنا نے سب سے بہترین نیند میں سونے والی شخصیت کا خطاب جیتا ہے۔
اس خطاب کو جیتنے کو لے کر تریپرنا نے بتایا کہ جب آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے سے انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس طرح کا مقابلہ آل انڈیا لیول پر منعقد کیا جارہا ہے تو اس نے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے درخواست دی۔ اس مقابلے میں مجموعی طو رپر 4.5 لاکھ درخواستیں آئی تھیں جس میں 15 افراد کا انتخاب کیا گیا۔ اس میں سے 4 لوگوں کو فائنل سطح پر مقابلے کا فاتح بننے کے لئے منتخب کیا گیا۔
فائنل مقابلے میں انہوں نے ان چاروں کو پچھاڑتے ہوئے سب سے بہترین سونے والی شخصیت کا خطاب جیتا۔ اس کے مطابق اس مقابلے کے لئے ہر کھلاڑی کو ایک میٹریس اور ایک سلیپ ٹریکر دیا گیا تھا۔ ان سبھی کو سب سے زیادہ نیند میں سونے کا ہنر دکھانے کو کہا گیا تھا۔
تریپرنا نے لگاتار 100 دن 9 گھنٹے سونے کا ریکارڈ بنا دیا جس کے بعد وہ اس مقابلے کو جیت گئیں۔ انہیں اس مقابلے کو جیتنے کے لئے 6 لاکھ روپے کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ انہیں 1-1 لاکھ روپے کے 6 چیک دئیے گئے ہیں۔
تریپرنا چکرورتی نے بتایا کہ بچپن سے ہی وہ سونے کی کافی شوقین تھی اور جب اسے کبھی نیند آتی ہے تو وہ بے جھجھک انگڑائیاں لینے لگتی ہیں۔ بورڈ کے امتحان سے لے کر انٹرویو کے امتحان تک کئی مرتبہ امتحان کے وقت بھی وہ نیند میں سو گئی تھی۔
فی الحال تریپرنا امریکہ کے ایک ملٹی نینشل کمپنی میں کام کرتی ہے اور Work from home کررہی ہیں۔ اس کے لئے انہیں رات میں نیند سے جاگنا پڑتا ہے۔ جس کی بھرپائی وہ دن بھر سوکر پورا کرلیتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔