உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاشق کو بلاکر بہو نے ساس سسر کو اتارا موت کے گھاٹ، گھر میں ملی نصف جلی لاش

    Hoshiarpur Murder News: مہلوک کے بیٹے رویندر سنگھ نے گزشتہ سال فروری میں مندیپ کور سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد رویندر کام کرنے پرتگال چلا گیا۔ جولائی میں جب رویندر ہندوستان آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی مندیپ کور موبائل فون پر کسی اور سے بات کرتی رہتی ہے۔ اس کے بعد رویندر نے اپنی بیوی کا موبائل فون لے لیا اور پرتگال چلا گیا۔ سابق فوجی اہلکار اور ان کی بیوی نے رویندر کو مندیپ کے برتاو کے بارے میں بتایا، جس کے بعد وہ پچھلے مہینے گھر لوٹا۔

    • Share this:
      ہوشیار پور: پنجاب کے ہوشیار پور سے رشتوں کو تار تار کر دینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر عمردراز ساس-سسر کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوک شخص سابق فوجی اہلکار تھا۔ خاتون کا شوہر بیرون ملک میں رہتا ہے اور دونوں کی تقریباً ایک سال پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ فی الحال، قتل کے دونوں ملزم پولیس کی گرفت میں ہیں۔

      ہوشیار پور ضلع کے سامنے جاجا گاوں میں بہو نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر 56 سالہ سابق فوجی اور ان کی اہلیہ کا مبینہ طور پر قتل کردیا اور ان کی لاشوں کو جلا دیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ ٹانڈہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار نے بتایا کہ سابق فوجی اہلکار منجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ گرمیت کور کی جزوی طور پر جلی ہوئی لاشیں ہفتہ کی رات جاجا میں ان کی رہائش گاہ سے ملیں۔

      مہلوک کے بیٹے رویندر سنگھ گزشتہ سال فروری میں مندیپ کور سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد رویندر سنگھ کام کرنے پرتگال چلا گیا۔ جولائی میں جب رویندر ہندوستان آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی مندیپ کور موبائل فون پر کسی اور سے بات کرتی رہتی ہے۔ اس کے بعد رویندر سنگھ نے اپنی بیوی کا موبائل فون لے لیا اور پرتگال چلا گیا۔ سابق فوجی اہلکار اور ان کی اہلیہ نے رویندر سنگھ کو مندیپ کور کے برتاو کے بارے میں بتایا، جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ گھر لوٹا۔

      پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مندیپ کور کو پتہ تھا کہ اس کا شوہر ہفتہ کے روز گروداس پور گیا ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنے عاشق جسمیت سنگھ کو بلایا اور انہوں نے گرمیت کور کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور منجیت سنگھ کا کسی تیز ہتھیار سے قتل کردیا۔ پولیس نے مندیپ کور اور اس کے عاشق کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: