اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کام کی بات : کنڈوم کے علاوہ محفوظ سیکس کے اور کیا طریقے ہیں ؟

    اگر آپ کا صرف ایک ہی شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات ہے ، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی مانع حمل ادویات یا کاپرٹی کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔

    اگر آپ کا صرف ایک ہی شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات ہے ، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی مانع حمل ادویات یا کاپرٹی کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔

    اگر آپ کا صرف ایک ہی شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات ہے ، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی مانع حمل ادویات یا کاپرٹی کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔

    • Share this:

      اگر آپ صرف ایک ہی شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے ہیں ، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی مانع حمل ادویات یا کاپرٹی کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔
      اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے  ہیں یا الگ الگ وقت میں رہے ہیں ، تو مانع حمل ادویات اور کاپرٹی کافی نہیں ہے۔ پھر آپ کو کنڈوم کا ہی استعمال کرنا چاہئے ، اس سے ایس ٹی ڈی سے بچاو ہوسکے گا۔
      سوال : کیا کنڈوم محفوظ سیکس کا سب سے صحیح طریقہ ہے ۔ محفوظ سیکس کیلئے کنڈوم کے استعمال کے علاوہ کیا طریقے اپنائے جاسکتے ہیں ؟
      ڈاکٹر پارس شاہ
      جواب : محفوظ سیکس کے طریقوں پر بات کرنے سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ محفوظ سیکس کیا ہوتا ہے۔ محفوظ سیکس کو دو طریقوں سے سمجھا جانا چاہئے ، ایک تو ایک ایسا محفوظ سیکس جو حمل سے بچائے اور دوسرا ہے وہ طریقہ جو سیکسولی ٹرانسمٹیڈ ڈیزیز ( ایس ٹی ڈی ) یعنی جنسی تعلقات کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ، جیسے ایچ آئی وی /ایڈیس ، سفلس وغیرہ ۔ محفوظ سیکس کیلئے کونسا طریقہ اپنانا چاہئے ، یہ آپ کی سیکس کی نوعیت اور ضرورت پر انحصار کرتا ہے۔

      جیسے اگر آپ مونوگیمی کا استعمال کررہے ہیں یعنی آپ کا صرف ایک ہی شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات ہے ، لیکن آپ ابھی بچہ نہیں چاہتے ہیں تو حمل سے بچنے کیلئے کنڈوم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی خاتون ساتھی مانع حمل ادویات کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔ اگر آپ کی پہلے سے ایک اولاد ہے، تو آپ کی خاتون ساتھی کاپر ٹی بھی لگواسکتی ہے ۔ ان سبھی طریقوں کو اپنا کر حمل کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
      اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں یا الگ الگ وقت میں رہے ہیں ، تو مانع حمل ادویات اور کاپرٹی کافی نہیں ہے۔ پھر آپ کو کنڈوم کا ہی استعمال کرنا چاہئے ، اس سے ایس ٹی ڈی سے بچاو ہوسکے گا۔


      kam-ki-baat2اس کے علاوہ حمل سے بچاو کا ایک اور طریقہ ہے ، لیکن وہ سو فیصدی محفوظ نہیں ہے ۔ وہ ہے مہینے کے ان دنوں میں سیکس کرنا جب خاتون میں حمل ٹھہرنے کے امکانات سب سے کم ہوتے ہیں ۔ حیض آنے کے پہلے دن سے لے کر دسویں دن تک کے دوران حمل ٹھہرنے کا سب سے کم امکان ہوتا ہے۔ 12 ویں دن سے لے کر 18 ویں دن تک حمل ٹھہرنے کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ اس لئے اس وقت کے اعتبارسے سیکس کیا جائے تو حمل ٹھہرنے کا امکان کم ہوتا ہے، لیکن یاد رکھئے یہ سو فیصدی محفوظ طریقہ نہیں ہے۔
      اس لئے کہاجاتا ہے کہ کنڈوم سب سے بااثر اور محفوظ طریقہ ہے۔ یہ حمل سے لے کر سیکسولی ٹراسمیٹیڈ ڈیزیز تک سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔

      First published: