ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہیرو کے چومنے سے ہیروئن کیسے ہوگئی حاملہ؟

سیکس کے بارے میں بچوں کے سوال سے ہندوستانی ماں - باپ (والدین) تناو میں آجاتے ہیں۔ میں آپ کو ایک چھوٹی سی خفیہ بات بتاتی ہوں۔ اپنے بچوں کے ساتھ سیکس کے بارے میں بات کرنے سے تکلیف اس لئے ہوتی ہے کیونکہ ایک بالغ کے طور پر ہمیں یہ بتایا گیا کہ سیکس سے متعلق سرگرمیاں بھونڈے اور فحش ہوتے ہیں۔

  • Share this:
ہیرو کے چومنے سے ہیروئن کیسے ہوگئی حاملہ؟
ہیرو کے چومنے سے ہیروئن کیسے ہوگئی حاملہ؟فائل فوٹو

میرا 6 سال کا بیٹا میرے ساتھ ٹی وی دیکھ رہا تھا اور مجھ سے پوچھا کہ ہیرو کے چومنے کے بعد ہیروئن کیسے حاملہ ہوگئی؟ اس کے بعد اس نے پوچھا کہ اگر میں اس کو چوموں تو کیا اسے بھی بچہ ہوجائے گا؟


اس میں حیرانی کی بات نہیں ہے کہ سیکس کے بارے میں بچوں کے سوال سے ہندوستانی ماں - باپ (والدین) تناو میں آجاتے ہیں۔ میں آپ کو ایک چھوٹی سی خفیہ بات بتاتی ہوں۔ اپنے بچوں کے ساتھ سیکس کے بارے میں بات کرنے سے تکلیف اس لئے ہوتی ہے کیونکہ ایک بالغ کے طور پر ہمیں یہ بتایا گیا کہ سیکس سے متعلق سرگرمیاں بھونڈے اور فحش ہوتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ 10 سال کے کسی بچے کے دل میں اس طرح کی بات نہیں ہوتی۔ ان کے لئے سیکس سے متعلق سوال ان کے تجسس کا اظہار ہے، وہ اپنے جسم اور اپنے آس پاس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔


آپ کے بچے کا یہ سوال آپ کے لئے ایک اچھا موقع ہے، جب آپ اسے نہ صرف حمل (pregnancy) کے بارے میں بتائیں بلکہ یہ بھی بتائیں کہ وہ جو بھی ٹی وی پر دیکھتا ہے، وہ سب صحیح اور حقیقی نہیں ہوتا۔ اس صورتحال میں آپ شروعات اس بات سے کرسکتے ہیں کہ کسی کو چومنے سے ہی اس کو بچہ نہیں ہوجاتا ہے اور ٹی وی ہمیشہ حقیقی زندگی میں جو ہوتا ہے، اس کو نہیں دکھاتا ہے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم ٹی وی پر جو دیکھتے ہیں، وہ ہمیشہ ہی صحیح نہیں ہوتا اور یہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی ایک بہترین مثال یہ ہے کہ ہم سب باتھ روم میں پیشاب - پاخانہ کرنے جاتے ہیں، لیکن اسے ٹی وی پر نہیں دکھایا جاتا۔


جہاں تک بچہ پیدا ہونے کی بات ہے، آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بچہ صرف اسی کو پیدا ہوسکتا ہے، جس کے جسم میں حمل ہوتا ہے اور اس کے لئے لوگوں کی عمر کا زیادہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ممی (ماں) کے پیٹ میں جو بچہ ہوتا ہے، اس کے لئے ایک عورت اور ایک مرد کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading