உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے کیسے مانی مودی حکومت، 15 دن پہلے ہی ہوچکی تھی تیاری، جانیں اندر کی کہانی

    زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے کیسے مانی مودی حکومت، 15 دن پہلے ہی ہوچکی تھی تیاری

    زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے کیسے مانی مودی حکومت، 15 دن پہلے ہی ہوچکی تھی تیاری

    وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس موضوع پر از سر نو غور کرنے کا انکشاف بی جے پی (BJP) نے حال ہی میں ہوئی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس موضوع پر از سر نو غور کرنے کا انکشاف بی جے پی (BJP) نے حال ہی میں ہوئی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا تھا۔ میٹنگ کے سیاسی تجاویز میں کاشتکاری سے متعلق شق کے تینوں زرعی قوانین کے کسی بھی شق کو پوری طرح سے چھوڑ دیا گیا تھا۔ یہ قیادت کے اندر اس موضوع پر باریک بینی سے غوروخوض کا ایک اہم نکات تھا۔ اس سے ہی پتہ چلتا ہے کہ حکومت اور تنظیم دونوں میں زرعی قوانین کو حوالہ مکمل طور پر خارج کر دیا تھا۔

      حالانکہ اس سے پہلے فروری میں پارٹی کے قومی عہدیداران کی میٹنگ میں ایک تجویز میں تین زرعی قوانین کو ’کسانوں کے مفاد میں‘ کے طور پر مناسب ٹھہرایا تھا، بلکہ انہیں نافذ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی سراہنا کی تھی۔ جنوری میں حکومت اور مظاہرین کسان تنظیموں کے درمیان بات چیت ٹوٹنے کے تقریباً ایک ماہ بعد فروری کی تجویز آئی تھی۔ فروری کی تجویز کو وزیر اعظم کی موجودگی میں پارٹی کے قومی افسران کے ذریعہ اپنایا گیا تھا۔ اس کی مخالف تنظیم اور حکومت نے زرعی قوانین کی مخالفت پر غوروخوض کیا۔ اعتراضات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی اور ایک نیا فریم ورک تیار کیا گیا۔ حالانکہ اس کے بارے میں پارٹی اور حکومت نے اب تک کوئی انکشاف نہیں کیا تھا۔ اب پنجاب انتخابات میں اس فیصلے سے پارٹی کو فائدہ مل سکتا ہے۔

      زرعی قوانین سے متعلق ذکر نہیں تھا

      وہیں 7 نومبر کو ہوئی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ذریعہ اپنائی گئی تجاویز میں بھی تین زرعی قوانین کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، جبکہ دیگر موضوعات فصلوں کی نئے اقسام کی رہائی، زرعی قرض، پی ایم کسان، ایف پی او، کسان ریل وغیرہ کا ذکر کیا گیا تھا۔ نومبر کی تجویز کے دوران زرعی قوانین کے ضمن میں اس چوک نے اترپردیش اور پنجاب کے اہم اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے اندر غوروخوض کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ اب پارٹی اور حکومت کے اہم قوانین کی واپسی پر وزیر اعظم مودی کی تعریف کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مودی کی تعریف کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: