اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اپنے فون کے چوری ہونے یا کھو جانے پر کیسے تلاش کریں اور ڈلیٹ کر سکتے ہیں ڈیٹا: یہاں جانیں طریقہ

    اگر آپ فون گھر پر رکھ کر بھول جاتے ہیں ،تو آپ کسی سے فون کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ تاہم اگر یہ گھر سے باہر کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو اسے ڈھونڈنے کے لئے تھوڑی زیادہ مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ اپنے Android فون کو تلاش کرسکتے ہیں

    • Share this:
      اپنے چوری شدہ یا گم شدہ فون کو کیسے تلاش کریں: ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنا فون کھو دیتے ہیں۔ یا ہمارے ہی گھر میں کئی بار ہمیں یاد نہیرہتا ہے کہ ہم نے اسے آخری بار کہاں رکھا تھا۔ کبھی کبھی جب ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو یہ چوری بھی ہوسکتا ہے۔ فون چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اگر آپ فون گھر پر رکھ کر بھول جاتے ہیں ،تو آپ کسی سے فون کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ تاہم اگر یہ گھر سے باہر کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو اسے ڈھونڈنے کے لئے تھوڑی زیادہ مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ اپنے Android فون کو تلاش کرسکتے ہیں اور اس کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ ضرورت پڑنے پر اس کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
      گوگل ایک آسان عمل پیش کرتا ہے جس میں یوزرس اپنے اینڈرائڈ فون تلاش کرسکتے ہیں اور تمام ڈیٹا کو مٹا سکتے ہیں۔ یہ فیچر فائنڈ مائی ڈیوائس Find My Device کا ہے۔ اس کے استعمال کے لئے کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ کا فون آن ہونا ضروری ہے۔ گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا ضروری ہے۔ فون کو موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے کنکٹ ہونا چاہئے۔ لوکیشن آن ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس آپشن بھی ٹرن آن چاہئے۔

      ان اسٹیپس کو فالو کریں
      سب سے پہلے ، android.com/find پر جائیں اور اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
      اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں تو اسکرین کے اوپری حصے میں گمشدہ فون پر کلک کریں۔
      اگر آپ کے فون میں ایک سے زیادہ یوزر پروفائل ہیں ، تو پھر گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کریں جو مین پروفائل پر موجود ہوگا۔
      گمشدہ فون پر نوٹیفکیشن آئے گا۔
      گوگل میپ پر آپ کو فون کے بارے میں معلومات ملے گی کہ فون کہاں ہے۔
      لوکیشن نظر آئے گی، جس سے پتہ چلے گا کہ فون کہاں ہے۔
      اگر آپ کا فون نہیں مل سکا تو آپ کو اس کی آخری لوکیشن نظر آئے گی۔

      فون کی لوکیشن آن کرنے کے بعد آپ کو یہ تین آپشن ملیں گے۔

      پلے ساؤنڈ: آپ 5 منٹ تک اپنے فون کو فل وولیم پر رنگ کر سکتے ہیں، چاہے وہ سائلینٹ ہو یا وائبریٹ پر سیٹ ہو۔
      سکیور ڈیوائس: اپنے فون کو PIN ، پیٹرن یا پاس ورڈ کے ساتھ لاک کریں۔ اگر آپ کے پاس لاک نہیں ہے تو آپ سیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کو فون واپس کرنے میں کسی کی مدد کے لئے لاک اسکرین پر پیغام یا فون نمبر بھی شامل کر سکتے ہیں۔
      ایریز ڈیوائس: اس سے آپ کے فون پر موجود تمام ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈلیٹ کیا جاسکتا ہے (لیکن اس میں ایس ڈی کارڈ کا ڈیٹا برقرار رہ سکتا ہے)۔ اس کے بعد فائنڈ مائی ڈیوائس کا فیچر کام نہیں کرے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: