ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

pregnancy kit سے متعلق چھوٹے بچوں کو کیسے دیں تسلی بخش جواب

والدین کی شکل میں آپ بچوں کے ساتھ ایسی باتیں کرنے میں بے چین محسوس کرتے ہیں، جن پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ یاد رکھئے کہ آپ کے بچے کو آپ سے ان موضوعات کے بارے میں صحیح، صحتمند اور مثبت جانکاری ملنا ضروری ہے نہ کہ کسی اور سے جو اسے گمراہ کر سکتا ہے اور غلط جانکاری دے سکتا ہے۔

  • Share this:
pregnancy kit سے متعلق چھوٹے بچوں کو کیسے دیں تسلی بخش جواب
pregnancy kit سے متعلق چھوٹے بچوں کو کیسے دیں تسلی بخش جواب

’ٹی وی پر ایک اشتہار دیکھنے کے بعد 8 سال کی میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا کہ pregnancy kit کیا ہے اور میں سمجھ نہیں پائی کہ اسے کیا جواب دوں’!۔


سیدھے الفاظ میں کہیں تو پریگننسی (pregnancy) جانچ سے کسی خاتون کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ وہ حاملہ ہے کہ نہیں۔ اس بات کو اگر زیادہ تفصیل میں آپ کو اپنے بچے کو بتانا ہے تو آپ اسے اس کے فائنل امتحان کا مثال دے سکتی ہیں، جیسے ان کے اسکول میں انہیں ٹسٹ دیا جاتا ہے یہ جاننے کے لئے کہ وہ تیسری سے چوتھی کلاس میں جانے کے قابل ہیں کہ نہیں، ویسے ہی pregnancy test یہ جاننے کے لئے ہوتا ہے کہ خواتین کے جسم میں ایسے chemical بن رہے ہیں کہ نہیں، جو اس کے پیٹ میں پل رہے بچے کے بڑے ہونے کے لئے ضروری ہے۔


والدین کی شکل میں آپ بچوں کے ساتھ ایسی باتیں کرنے میں بے چین محسوس کرتے ہیں، جن پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ یاد رکھئے کہ آپ کے بچے کو آپ سے ان موضوعات کے بارے میں صحیح، صحتمند اور مثبت جانکاری ملنا ضروری ہے نہ کہ کسی اور سے جو اسے گمراہ کر سکتا ہے اور غلط جانکاری دے سکتا ہے۔ اگر آپ کو نہیں معلوم ہے کہ بچوں کے اس طرح کے سوال کا کیسے جواب دیا جائے تو ان سے پوچھئے کہ انہیں اس بارے میں کیا معلوم ہے۔


آپ ان سے پوچھئے: ’تم بتاو، تمہیں کیا لگتا ہے کہ یہ کیسے ہوتا ہے؟’یا ’اس کے بارے میں تمہیں کتنا پتہ ہے’؟ یہ ایسے طریقے ہیں، جن کے ذریعہ آپ ان کے خیالات کو جان سکتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ ان موضوعات پر ایک کھلی بات چیت کی شروعات کرسکتے ہیں۔ اور آخر میں، بچے آپ کے پاس اس طرح کے سوال اٹھائیں، اس سے بہتر ہے کہ آپ خود ان موضوعات کے بارے میں ان سے بات چیت کرنے سے نہیں ڈریں۔

آپ کو بچوں کو سیکس سے متعلق مثبت اطلاعات دینے کے لئے مبارکباد۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 19, 2021 08:13 PM IST