உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JioPhone Next: واٹس ایپ میسج کے ذریعہ یا جیوویب سائٹ اورایپ پر جیوفون نیکسٹ کا آرڈر کیسے کریں؟ جانیے تفصیلات

    ۔JioPhone Next دیوالی سے آپ کے قریبی JioMart ڈیجیٹل شاپ پر دستیاب ہوگا۔

    ۔JioPhone Next دیوالی سے آپ کے قریبی JioMart ڈیجیٹل شاپ پر دستیاب ہوگا۔

    اگر آپ اپنے لیے، کسی قریبی دوست یا افراد خاندان کے لیے یا کسی اور کے لیے فون خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اس کا بہت آسان طریقہ ہے۔ آپ اپنے واٹس ایپ نمبر پر میسیج کر کے رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      جیو Jio اور گوگل Google نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بہت زیادہ متوقع اور سستا جیوفون نیکسٹJioPhone Next دیوالی یعنی 4 نومبر 2021 سے اسٹورز میں خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔یہ فون 1,999 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کی سستی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس میں 18 یا 24 ماہ کے دوران ایزی ای ایم آئی EMI اسکیموں میں ادا کی جانی والی بیلنس رقم ہوگی۔

      یہ فون مکمل طور پر ہندوستان میں بنایا گیا ہے۔ جو کہ جیو Jio اور گوگل Google دونوں کے ذریعہ تیار کردہ ہے۔ جیو فون نیکسٹ JioPhone Next پرگتی او ایس پر چلے گا، جو Android OS کے ذریعے تقویت یافتہ ہے۔ ڈیوائس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ہندوستانی کو یکساں مواقع اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

      فون کئی نفٹی فیچرز کے ساتھ ہوگا۔ جس میں ’بلند آوازسے پڑھیں‘ آپشن جو صارف کو کسی بھی اسکرین کو اونچی آواز میں پڑھنے کی سہولت دیتا ہے۔ وہیں ترجمے کی فعالیت جو صارفین کو کسی بھی اسکرین کو صارف کی پسند کی زبان میں ترجمہ کرنے میں مدد دیتی ہے اور ایک وائس اسسٹنٹ صارفین کو آلہ چلانے میں مدد کرتا ہے۔ فون میں سمارٹ کیمرہ بھی ہے۔

      اگر آپ اپنے یا کسی اور کے لیے فون خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ کرنا بہت آسان ہے۔ اپنا JioPhone خریدنے کا طریقہ یہ ہے:

      - JioPhone Next کے لیے اپنی دلچسپی رجسٹر کریں۔

      اپنے قریبی JioMart ڈیجیٹل خوردہ فروش سے ملیں یا

      www.jio.com/next یا ملاحظہ کریں۔

      واٹس ایپ پر 70182-70182 پر 'ہائے' بھیجیں۔

      - تصدیق حاصل کرنے کے بعد اپنے JioPhone Next کو حاصل کرنے قریبی JioMart Digital پر جائیں۔

      اس فون کو ہر ہندوستانی کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اس طرح کا ایک منفرد فنانسنگ آپشن پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایک نظر ڈالیں:

      جیو فون نیکسٹ JioPhone Next ریلائنس ریٹیل کے JioMart ڈیجیٹل ریٹیل مقامات کے وسیع نیٹ ورک پر ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: