ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاءکی سپلائی انتظامیہ کےلئےچیلنج

ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہونےکی افواہوں سے بھی لوگوں میں بے چینی تھی، لیکن منڈی سمیتی کےذمہ داران نےاس طرح کی خبروں کی تردیدکی ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاءکی سپلائی انتظامیہ کےلئےچیلنج
میرٹھ: لاک ڈاؤن میں کیسے ہورہی ہےضروری اشیاءکی سپلائی۔ فائل فوٹو

میرٹھ: لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی سپلائی اورلوگوں تک اس کی فراہمی کو بنائے رکھنا ضلع انتظامیہ کےلئےایک بڑا چیلنج ہے۔ راشن، سبزی اور پھل کےلئے صبح سے منڈی میں لگنے والی بھیڑکو ختم کرنےکےلئےاب جہاں منڈی میں خوردہ فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے وہیں غلّہ منڈی میں راشن کی سپلائی کے رات کا وقت طےکیا گیا ہے۔ سپلائی کےلئے اب غلّہ منڈی میں دکان رات دو بجے سےکھل کر صبح 6 بجےتک بند ہو جاتی ہیں۔ سبزی اور پھل کےلئے بھی تھوک خریداری کی اجازت دی گئی ہے، جس کی وجہ سےاب منڈی میں بھیڑ نظرنہیں آ رہی ہے۔

وہیں ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہونےکی افواہوں سے بھی لوگوں میں بےچینی تھی، لیکن منڈی سمیتی کےذمہ داران نے اس طرح کی خبروں کی تردید کی ہے اور یقین دلایا کہ ضروری اشیاء کی سپلائی میں کسی طرح کی نہ تو اب تک رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اورنہ ہی منڈی میں غلّے اورسبزی کی فراہمی میں کسی طرح کی کمی ہے۔


نوین منڈی غلّہ سميتی کےصدر منوج کمارگپتا کا کہنا ہےکہ ضلع اور پولیس انتظامیہ کےتعاون سے اب تک منڈی میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں کسی طرح کی نہ توکوئی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی کمی ہے۔ منڈی میں سپلائی کا وقت ضرور تبدیل کیا گیا ہے، لیکن لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنےکےلئے یہ ضروری ہے۔


لاک ڈاؤن کی شروعات میں لوگ جس طرح سے پریشان ہوکر غلّہ جمع کرنےکےلئے منڈیوں کا رخ کر رہے تھے، ایسے میں انفیکشن کے پھیلنےکا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا۔ میرٹھ میں کورونا انفیکشن کےپازیٹیو مریضوں کی بڑھتی تعدادکے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرنا بھی ضروری ہے۔
First published: Apr 13, 2020 12:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading