உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Schools Closed:اسکول-کالج کھلنے کے نہیں ہیں آثار، جانیے کیسے ہوں گے امتحان

    Board Exam 2022:کورونا وائرس کے دور میں آنے والے اس مرتبہ کے بورڈ امتحانات  میں کورونا پروٹوکال پر ہوگا سختی سے عمل۔

    Board Exam 2022:کورونا وائرس کے دور میں آنے والے اس مرتبہ کے بورڈ امتحانات میں کورونا پروٹوکال پر ہوگا سختی سے عمل۔

    اس مرتبہ یہ وائرس بچوں کو بھی اپنی کافی تیزی سے اپنا شکار بنا رہا ہے۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا کسی رِسک سے کم نہیں تھا لیکن اسی درمیان بورڈ ایگزام 2022 (Board Exams 2022) کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: (CBSE, Schools Closed, Board Exams 2022). کورونا وائرس انفیکشن (Coronavirus in India) کے ساتھ ہی اومیکرون (Omicron Cases in India) وائرس کی دستک کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر ریاستوں کے اسکول۔کالج بند کردئیے گئے ہیں۔ اس مرتبہ یہ وائرس بچوں کو بھی اپنی کافی تیزی سے اپنا شکار بنا رہا ہے۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا کسی رِسک سے کم نہیں تھا لیکن اسی درمیان بورڈ ایگزام 2022 (Board Exams 2022) کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

      سی بی ایس ای بورڈ (CBSE Board Exam 2022) اور سی آئی ایس سی ای بورڈ (CISCE Board Exam 2022)نے اس سال 10ویں، 12ویں کے امتحانات کو دو ٹرم میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں بورڈ کی پہلے ٹرم کے امتحانات دسمبر 2021 میں پوری ہوچکی ہیں۔ ان کے علاوہ اگر ریاستی بورڈ کی بات کریں تو زیادہ تر ریاستیں اپنے یہاں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کو لے کر پوری طرح سے تیار ہیں لیکن کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے امتحانات کا کامیاب انعقاد تھوڑا مشکل نظر آرہا ہے۔

      کوویڈ-19 پروٹوکال پر ہوگا سختی سے عمل
      اس سال کے ح الات دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ بورڈ امتحان پر کورونا وائرس کا سایہ نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ کوویڈ-19 پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے بورڈ امتحان 2022 کا کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔ اس درمیان امتحانات کے مراکز میں سبھی کو سوشل ڈسٹنسنگ (Social Distancing) پر عمل کرنے اور ماسک لگائے رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

      متبادل طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے رزلٹ
      کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کے درمیان اگر بورڈ امتحان 2022 کا انعقاد نہیں ہوپاتا ہے تو طلبہ کا رزلٹ متبادل طریقے سے تیار کیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ اُن کے پری بورڈ رزلٹ (Pre Board Result 2022) کی بنیاد پر فائنل رزلٹ تیار کردیا جائے۔ امتحانات آن لائن موڈ میں بھی منعقد کرائی جاسکتی ہیں۔ ساتھ ہی اگر آئندہ مہینوں میں حالات کے بہتر ہونے کے امکان رہتے ہیں تو امتحانات کو کچھ مہینوں بعد بھی منعقد کیا جاسکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: