کانپورٹرین حادثہ: تیزدھماکےکے ساتھ پلٹی 'پوروا ایکسپریس'، 28 سے زیادہ لوگ زخمی، ہیلپ لائن نمبرجاری

حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

Apr 20, 2019 07:19 AM IST | Updated on: Apr 20, 2019 07:31 AM IST
کانپورٹرین حادثہ: تیزدھماکےکے ساتھ پلٹی 'پوروا ایکسپریس'، 28 سے زیادہ لوگ زخمی، ہیلپ لائن نمبرجاری

کانپور میں ٹرین حادثہ

کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی پوروا ایکسپریس (اپ-12303 ) جمعہ کی دیرشب حادثے کا شکارہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سےاترگئے جبکہ تین ڈبے پلٹ کربری طرح سے حادثہ کا شکارہوگئے۔ حادثے میں 28 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔

حادثے کولے کرریلوے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کی راحت بچاو ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوعلاج کےلئے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے کے افسران نے حادثہ کے پیچھےکی وجہ تلاش کرنےکے لئے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ موقع پراے ٹی ایس کی ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے۔

Loading...

حادثے میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب حادثےکے سبب کانپورسے دہلی - ہاوڑا روٹ کی فتح پورپیسنجرسمیت 10 ٹرینوں کومنسوخ کردیا گیا ہے۔ ریلوے کے افسران کے مطابق معمولی طورپرزخمیوں کوعلاج کے بعد کانپورسینٹرل کے لئے روانہ کردیا گیا ہے، جہاں پلیٹ فارم نمبرایک سے انہیں اسپیشل ٹرین سے نئی دہلی بھیجا جارہا ہے۔

مسافروں کی تصویر مسافروں کی تصویر

ہاوڑا سے دہلی جارہی پوروا ایکسپریس اپنےمقررہ وقت 12:49 بجے روما اسٹیشن پارہوئی اورٹھیک ایک منٹ بعد حادثے کا شکارہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے چیخ وپکاراورکہرام مچ گیا۔ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتارتقریباً 100 کلومیٹربتائی جارہی ہے۔ ابھی تک موصول اطلاع کےمطابق ٹرین کی کپلنگ ٹوٹنےسے ٹرین دوحصوں میں تقسیم ہوگئی تھی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے وقت ٹرین کے تین ڈبے بھی پلٹ گئے۔

ہیلپ لائن نمبرجاری

حادثہ کےکچھ وقت بعد ہی موقع پرڈی ایم وجے وشواس پنت پہنچےاورانہوں نے حادثہ اور زخمیوں کےبارے میں اطلاع دی۔ انہوں نےبتایا کہ حادثہ میں زخمی سبھی لوگوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اورراحت اوربچاو کا کام جاری ہے۔ ریلوے نےحادثے میں شکارلوگوں کی مدد کےلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔ (033)۔ 26402241, 26402242, 26402243, 26413660

 

Loading...