ہاوڑا میں پھر تشدد: وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال کے گورنر سے کی بات، بی جے پی نے کیا NIA جانچ کا مطالبہ

Youtube Video

Howrah Violence: جمعے کے پیش نظر پولیس الرٹ ہے۔ اسی دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال کے گورنر سے بات کی ہے اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ بی جے پی کے لاکٹ چٹرجی نے اس پورے واقعہ کے لیے ممتا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور این آئی اے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • West Bengal, India
  • Share this:
    کولکاتہ۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں رام نومی کے بعد سے کشیدگی ماحول دیکھا جار رہا ہے۔ یہاں 'رام نومی' پر آتشزدگی کے ایک دن بعد جمعہ کو پھر سے تشدد بھڑک گیا۔ ضلع کے کاجی پاڑہ علاقے میں جمعرات کو ہوئے تشدد کو لے کر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ ہاوڑہ  (Howrah) میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ہاوڑہ کے شیب پور علاقے میں بھی سخت چوکسی ہے۔ جمعے کے پیش نظر پولیس الرٹ ہے۔ اسی دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال کے گورنر سے بات کی ہے اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ بی جے پی کے لاکٹ چٹرجی نے اس پورے واقعہ کے لیے ممتا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور این آئی اے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    رام نومی کے موقع پر تشدد کے سلسلے میں اب تک 31 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اسی دوران ہاوڑہ میں رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی پر سی ایم ممتا بنرجی برہم ہوگئیں۔ اس کے لیے انہوں نے ہندو تنظیموں پر روٹ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے جواب میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے روٹ تبدیل کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت حملہ آوروں کی حفاظت کر رہی ہے۔ بی جے پی ایم پی لوکیٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ہونے کے علاوہ وہ وزیر داخلہ بھی ہیں۔ ایسے واقعات یکے بعد دیگرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرائی جانی چاہئے۔


    یہاں تشدد کے دوران پولیس کی کچھ گاڑیوں سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ آتشزدگی کے دوران کچھ دکانوں اور آٹورکشا میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بی جے پی نے رام نومی کے دوران تشدد کے لیے ٹی ایم سی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    ماہ رمضان پاکستان میں فاقہ کشی کا دور! مفت آٹے کے چکر میں پھر مچی بھگدڑ، 5افراد کی گئی جان

     

    جےپور سلسلے وار دھماکہ کیس: پھانسی کی سزا سنائے جانے والے 4 ملزمین کو ہائی کورٹ نے کیا بری

    مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ سکانت مجومدار نے ٹویٹ کیا، "کل مغربی بنگال میں مختلف مقامات پر رام نومی کے جلوسوں پر حملہ اور آتش زنی، رام نومی کے منتظمین کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اشتعال انگیز بیانات کا سیدھا نتیجہ ہے۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ مغربی بنگال پولیس فسادیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور خاموش ہے۔

     

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: