ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہیومن اسٹوری:26 سال پہلے فساد میں بچائی تھی جان،شیف وکاس کھنہ نے ڈھونڈ نکالا وہ مسلم کنبہ

سوشل میڈیا پر سیلیبرٹی شیف وکاس کھنہ کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔وہ ہر سال رمضان میں ایک دن کا روزہ رکھتے ہیں ۔

  • News18.com
  • Last Updated: Jun 15, 2018 12:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہیومن اسٹوری:26 سال پہلے فساد میں بچائی تھی جان،شیف وکاس کھنہ نے ڈھونڈ نکالا وہ مسلم کنبہ
شیف وکاس کھنی اس مسلم کنبے کے ساتھ

سوشل میڈیا پر سیلیبرٹی شیف وکاس کھنہ کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وہ ہر سال رمضان میں ایک دن کا روزہ رکھتے ہیں ۔وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ممبئی فساد کے دوران ایک مسلم کنبہ نے نہ صرف ان کی جان بچائی بلکہ انہیں اپنے گھر پناہ بھی دی۔بعد کے دنوں میں ان کا آپسی رابطہ نہیں رہا۔


اس سال پورے 26 سال بعد وہ اس کنبے سے دوبارہ مل سکے


تب میں ممبئی کے سی راک شیریٹن ہوٹل میں شفٹ ہو رہا تھا۔ کام کی  شروعات تھی۔ میں چھوٹا موٹا کام کیا کرتا تھا۔ تبھی خبر آئی کہ شہر فساد کی آگ میں جھلس رہا ہے۔ ہوٹل سے کسی کے باہر جانے کی مناہی ہو گئی تھی۔ہم خبریں دیکھتے ہوئے کام کر رہے تھے کہ تبھی ایک نئی خبر آئی ۔ گھاٹ کوپر کے حالات بہت خراب تھے،وہاں کئی لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا،میرا دل بیٹھ سا گیا۔ کام چھوڑا اور فورا نکل گیا۔




سڑکوں پر فسادی پھیلے ہوئے تھے، گھروں میں دروازے بند تھے, دکانوں کے شٹر گرے ہوئے تھے۔

ایسے میں گاڑی سے جانا ممکن نہیں تھا۔ میں پیدل ہی نکل پڑا کسی طرح چھپتے چھپاتے جا رہا تھا کہ تبھی حساس علاقے میں پہنچ گیا۔اسی وقت ایک مسلم کنبے نے مجھے دیکھ لیا۔ میں نے اس سے اپنے بھائی کا ذکر کیا ۔ بتایا کہ میں گھاٹ کوپر اس کی تلاش میں جارہا ہوں ۔مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں وہا ں کیسے پہنچوں گا یا پھر پہنچ بھی سکوں گا!انہوں نے مجھے تسلی دی اور اپنے گھر آنے کو کہا جب تک کہ فساد کی آگ تھوڑی ٹھنڈی نہ پڑ جائے۔ چاروں جانب لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے گھوم رہے تھے۔ میں ان کے ساتھ چل پڑا۔

VIKAS KHANNA

میرے لئے ان کی فکر واجب تھی۔ تھوڑی ہی دیر بعد ہجوم نے وہ دروازہ کھٹکھٹایا جہاں میں چھپا ہوا تھا۔ کھٹکھٹاہٹ کی تیزی بڑھ رہی تھی اور میری دھڑکنیں بھی۔ سارے لوگ سامنے لائے گئے ایک ایک کرکے پہچان پوچھی گئی،میری باری آئی۔

۔'یہ اس گھر کا بیٹا ہے'۔ گھر کے بزرگ نے بتایا ۔آواز میں اطمینان اور تسلی تھی۔
First published: Jun 15, 2018 11:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading