உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے کیا بیوی کا قتل، معصوم بیٹی کے سامنے ماں کے سر پر مارا سل بٹا

    ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے کیا بیوی کا قتل

    ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے کیا بیوی کا قتل

    مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں اٹیر روڈ پر رہنے والے ایک شخص نے سل بٹا (Grinding stone) مارکر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ معاملہ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کا ہے، جب شوہر-بیوی کے درمیان اچانک تنازعہ ہوگیا۔ تنازعہ بڑھا تو شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور گھر پر پڑا سل بٹا بیوی ے سر پر دے مارا، جس سے بیوی کی موت ہوگئی۔

    • Share this:
      بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں اٹیر روڈ پر رہنے والے ایک شخص نے سل بٹا (Grinding stone) مارکر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ معاملہ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کا ہے، جب شوہر-بیوی کے درمیان اچانک تنازعہ ہوگیا۔ تنازعہ بڑھا تو شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور گھر پر پڑا سل بٹا بیوی ے سر پر دے مارا، جس سے بیوی کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور اسی کو لے کر دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی دیہات تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔

      تھانہ انچارج رام بابو یادو کے مطابق مرلی پورہ کا رہنے والا گڈو خان اپنی فیملی کے ساتھ نرسری کے پاس اٹیر روڈ پر کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ جس کا اپنی بیوی ریشمہ (20) سے نصف شب تنازعہ ہوگیا اور اس نے اس کا قتل کردیا۔ جوڑے کی 10 سال کی بیٹی بھی ہے، جو حادثے کے وقت موقع پر موجود تھی۔ وہیں ملزم ابھی فرار ہے۔ پولیس کو پڑوسیوں نے حادثہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے اور معاملےل کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: