உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سالی کے عشق میں پاگل شخص نے کردیا بیوی کا قتل، باکس میں پیک کرکے اٹھایا یہ قدم

    سالی کے عشق میں پاگل شخص نے کردیا بیوی کا قتل

    سالی کے عشق میں پاگل شخص نے کردیا بیوی کا قتل

    Wife Murder In Patna: بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے عشق کا ایسا خمار چڑھا کہ شخص نے نہ صرف اپنی بیوی کا سالی کے ساتھ مل کر قتل کردیا بلکہ لاش کو باکس میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ حادثہ کو انجام دینے کے بعد دونوں فرار ہیں۔ پولیس تلاش کر رہی ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے عشق کا ایسا خمار چڑھا کہ شخص نے نہ صرف اپنی بیوی کا قتل (Wife Murder) کردیا بلکہ لاش کو باکس میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ حادثہ بہار کے پٹنہ سے متصل انومنڈل علاقے کا ہے، جہاں موکاما تھانہ (Mokama PS) کے تحت موکاما گھاٹ میں یہ حادثہ ہوا۔ موکاما کے وارڈ نمبر 27 میں ہوئے اس حادثہ میں شوہر سنی پاسوان نے اپنی سالی کے ساتھ مل کر ہی اپنی بیوی کا قتل کردیا۔

      سالی کے ساتھ مل کر شوہر نے کی یہ شرمناک حرکت

      ورشا کماری کا قتل کرنے کے بعد دونوں فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر موکاما تھانہ صدر راج نندن موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ میں جمع ہوگئے ہیں۔ قتل کرنے کے بعد خاتون کا شوہر اور سالی ورشا کی لاش کو  ٹھکانے لگانے کی کوشش میں تھے، تب تک پڑوسیوں کو اس کی بھنک لگ گئی۔ پڑوسیوں نے ورشا کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد ورشا کماری کا بھائی رات کو تقریباً 10 بجے پولیس کے ساتھ پہنچا۔

      بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے عشق کا ایسا خمار چڑھا کہ شخص نے نہ صرف اپنی بیوی کا قتل کردیا بلکہ لاش کو باکس میں پھینک کر فرار ہوگیا۔
      بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے عشق کا ایسا خمار چڑھا کہ شخص نے نہ صرف اپنی بیوی کا قتل کردیا بلکہ لاش کو باکس میں پھینک کر فرار ہوگیا۔


      ورشا کماری سے تھا شوہر کا اختلاف

      پولیس کے ساتھ موقع پر وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔ سبھی نے دیکھا کہ ایک باکس میں ورشا کماری کی لاش رکھی ہوئی ہے جبکہ شوہر سنی پاسوان فرار ہوگیا ہے۔ باکس میں ڈیڈ باڈی دیکھ کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ مہلوک خاتون کے گلے پر نشان ملے ہیں، ایسے میں گلا دباکر یا پھانسی لگاکر قتل کرنے کا معاملہ مانا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق، ورشا کماری کی شادی سنی کے ساتھ چار سال پہلے ہوئی تھی، جس سے دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ ورشا کماری اپنے مائیکے میں ہی رہتی تھی اور شوہر سنی سے اس کا اختلاف رہتا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شادی کے لئے معشوقہ کو چھپرا سے دہلی بلایا، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی آبروریزی کی


      سالی سے تھا معاشقہ

      سنی نے اپنی سالی سے معاشقہ میں تھا، جس کے سبب اس حادثہ کو انجام دیا گیا۔ موکاما پولیس نے اس معاملے میں گھر میں رہ رہے سسر اور بھائی سے پوچھ گچھ کی، جس سے پتہ چلا کہ حادثہ کے وقت وہ باہر تھے۔ اسی درمیان سنی نے اس حادثہ کو انجام دیا۔ سنی کا معاشقہ اس کی سالی سے تھا، جس کی وجہ سے ورشا کمار کے ساتھ اس کا اختلاف رہتا تھا۔ موکانا تھانہ انچارج کی مانیں تو پورے معاملے کی گتھی تبھی حل ہوگی، جب سنی اور اس کی سالی گرفت میں آئیں گے۔ دونوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری جاری ہے۔ پولیس پورے معاملے کو کئی طرح سے جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: