ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بیوی کی نجی تصاویرکو شوہر نے واٹس اپ گروپ میں کیاشئیر ، پھر بیوی نے کیایہ کام

متاثرہ نے کہاکہ اس کا شوہر تروپتی کے جونیر کالج میں اسسٹنٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔ان کی شادی اگست2020میں ہوئی تھی تاہم شادی کے تین دن بعد سے ہی مزید جہیز کے لئے ہراسانی شروع ہوگئی۔اس ہراسانی سے تنگ آکر وہ بنگلورو میں اپنے مائیکے چلی گئی تاہم اس کے شوہر نے دس لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور دس لاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کا اس پرالزام لگایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2020 06:32 PM IST
  • Share this:
بیوی کی نجی تصاویرکو شوہر نے واٹس اپ گروپ میں کیاشئیر ، پھر بیوی نے کیایہ کام
متاثرہ نے کہاکہ اس کا شوہر تروپتی کے جونیر کالج میں اسسٹنٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔ان کی شادی اگست2020میں ہوئی تھی تاہم شادی کے تین دن بعد سے ہی مزید جہیز کے لئے ہراسانی شروع ہوگئی۔اس ہراسانی سے تنگ آکر وہ بنگلورو میں اپنے مائیکے چلی گئی تاہم اس کے شوہر نے دس لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور دس لاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کا اس پرالزام لگایا۔

بیوی کو کال گر ل قرار دیتے ہوئے ایک شخص نے اپنی بیوی کے نجی تصاویر کو واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیاہے۔ یہ معاملہ آندھراپردیش کے تروپتی اربن پولیس اسٹیشن حددو میں پیش آیاہے۔ تروپتی اربن پولیس نے کہاکہ شوہر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ نے پولیس سے شکایت کی ۔جس کے بعد اس کے شوہر کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جو مفرور ہے۔متاثرہ نے کہاکہ اس کا شوہر تروپتی کے جونیر کالج میں اسسٹنٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔ان کی شادی اگست2020میں ہوئی تھی تاہم شادی کے تین دن بعد سے ہی مزید جہیز کے لئے ہراسانی شروع ہوگئی۔اس ہراسانی سے تنگ آکر وہ بنگلورو میں اپنے مائیکے چلی گئی تاہم اس کے شوہر نے دس لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور دس لاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کا اس پرالزام لگایا۔


خاتون نے کہاکہ تین دن پہلے اسے یہ دیکھ کر سکتہ ہوگیا ۔جب اس کے شوہر نے اس کی سہیلیوں کے واٹس اپ گروپ میں اس کی بعض نجی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کو کال گرل قراردیا۔جب متاثرہ نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی کوشش کی تو پولیس نے اس کی کونسلنگ کی کوشش کی جس پر پولیس کے رویہ سے ناراض ہوکر خاتون تروپتی اربن کے ایس پی رمیش ریڈی سے رجوع ہوئی۔متاثرہ کی شکایت پر رمیش ریڈی نے اس کے شوہر کے خلاف معاملہ درج کرلیا اور اس کی تلاش شروع کردی گئی۔


وہیں دوسری جانب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کی نازیبا حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیاہے۔ بیوی نے اسے کال گرل قراردیتے ہوئے اس کی بعض نجی تصاویر کو واٹس اپ گروپ میں پوسٹ کرنے والے شوہر کے مکان کے سامنے بیوی نے دھرنادیا۔اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے شوہر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 31, 2020 06:32 PM IST