Bank Locker Room: حیدرآباد میں یونین بینک آف انڈیاکی لاپرواہی ،84سالہ صارف رات بھربینک میں رہاقید
پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق وی کرشنا نامی ایک ضعیف شخص پیر کی شام تقریباً 4:30بجے بنجارہ ہلز میں واقع یونین بینک آف انڈیا (Union Bank of India)کی برانچ پہنچا ۔ کرشنا بینک کے لاکر روم سے کچھ قیمتی سامان نکالنے کے لئے بینک کو آئے تھے۔
پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق وی کرشنا نامی ایک ضعیف شخص پیر کی شام تقریباً 4:30بجے بنجارہ ہلز میں واقع یونین بینک آف انڈیا (Union Bank of India)کی برانچ پہنچا ۔ کرشنا بینک کے لاکر روم سے کچھ قیمتی سامان نکالنے کے لئے بینک کو آئے تھے۔
Hyderabad News :آپ نے کئی بار بینک کا لاکر روم(Bank Locker Room) دیکھا ہوگا ۔ جہاں قیمتی سامان اور زیورات کو رکھا جاتاہے۔ حیدرآباد کے ایک بینک میں ایک ضیف العمر شخص (Senior Citizen)کو 15سے 17 گھنٹے اسی لاکر روم میں گزر نے پڑے۔ یہ واقع یہ حیدرآباد(Hyderabad) کے علاقہ بنجارہ ہلز(Banjara Hills) میں واقع ایک سرکاری بینک میں پیش آیاہے ۔ بینک لاکر میں گئے ایک شخص کو بینک کے عملے کی غلطی کی وجہہ سے بینک لاکر میں رہنا پڑا۔ 84سالہ اس شخص کو اس وقت لاکر روم سے باہر نکالا گیا جب دوسرے دن بینک ملازمین نے بینک پہنچ کر لاکر روم کھولا۔
پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق وی کرشنا نامی ایک ضعیف شخص پیر کی شام تقریباً 4:30بجے بنجارہ ہلز میں واقع یونین بینک آف انڈیا (Union Bank of India)کی برانچ پہنچا ۔ کرشنا بینک کے لاکر روم سے کچھ قیمتی سامان نکالنے کے لئے بینک کو آئے تھے۔تصدیق کے بعد بینک ملازمین نے کرشنا کو بینک کے لاکر روم میں داخلے کی اجازت دے دی اور وہ لاکر روم میں چلے گئے ۔ یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ہندستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کیلئے جاری کیTravel Advisory، جموں۔کشمیر نہیں جانے کی صلاح
تاہم کرشنا کو اپنے سامان کو نکالنے کی کوشش کے دوران بینک بند ہونے کا احساس ہی نہیں رہا۔ بینک کے سیکورٹی عملہ نے ایک لاپرواہی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کرشنا لاکر روم کی تلاشی لیے بغیر ہی روم کو لاک ڈال دیا اتناہی نہیں بینک بند کرکے سب گھر بھی چلے گئے۔
ادھر دوسری جانب کرشنا کے گھر والے کرشنا کی آمد کا انتظار کررہے تھےتاہم کرشنا واپس نہیں آئے تو افراد خانہ نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر کرشنا کی گمشدگی کی اطلاع دی اور پولیس نے شکایت درج کرتے ہوئے کرشنا کی تلاشی شروع کردی ۔ منگل کی صبح جب بینک کھولا گیا تو بینک ملازمین نے بینک کے لاکر روم میں کرشنا کو پایا جس کے بعد جوبلی ہلز پولیس نے انہیں طبی جانچ کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگ بینک کی عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔