ایکسکلوزیو: حیدرآباد الیکشن پر تیجسوی سوریہ نے کہا- ہم 4 سے 40 پار، اسدالدین اویسی سے نظریاتی دشمنی
Hyderabad GHMC Election Results: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے کہا، ’بی جے پی جس نظریے کی نمائندگی کرتی ہے، ہندوستان کے تئیں پابند عہد ہے، اویسی کی پارٹی اس نظریے کو نہیں مانتی ہے۔ اویسی سے نظریاتی دشمنی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2020 08:33 PM IST

حیدرآباد الیکشن پر تیجسوی سوریہ نے کہا- ہم 4 سے 40 پار، اسدالدین اویسی سے نظریاتی دشمنی
نئی دہلی: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن (GHMC) کے نتائج پر سب کی نظریں ہیں۔ ہائی پروفائل میونسل کارپوریشن انتخابات کو لے کر صبح سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابھی تک کے رجحانات میں ٹی آر ایس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جبکہ بی جے پی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں زبردست ٹکر چل رہی ہے۔ اس درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں کہا، ’گزشتہ الیکشن میں بی جے پی کے پاس 4 سیٹ تھی، جبکہ اب ہم 40 کے اعدادوشمار کے آس پاس ہیں اور اسے بھی پار کریں گے۔ یہ نتائج جنوبی ہندوستان میں بھی بی جے پی کے تئیں لوگوں کے دل میں پیار اور اعتماد کو دکھاتا ہے’۔
اسدالدین اویسی سے نظریاتی دشمنی: تیجسوی سوریہ
تیجسوی سوریہ نے کہا کہ جب احمد پٹیل کا راجیہ سبھا کا الیکشن تھا تب امت شاہ رات تک رکے تھے۔ تب کسی نیوز چینل نے امت شاہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم ہر الیکشن محنت سے لڑتے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تیجسوی سوریہ نے کہا، ’بی جے پی جس نظریے کی نمائندگی کرتی ہے، ہندوستان کے تئیں پابند عہد ہے، اویسی کی پارٹی اس نظریے کو نہیں مانتی ہے۔ اویسی سے نظریاتی دشمنی ہے۔ وہ اپنی الگ سیاست کرتے ہیں، ان سے بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بی جے پی اور ان کی لڑائی جاری رہے گی’۔
