உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Hyderabad: بی جے پی پر بڑھا تلنگانہ کے لوگوں کا یقین، ریاست کی ترقی کیلئے پرعزم: وزیر اعظم مودی

    PM Modi in Hyderabad: بی جے پی پر بڑھا تلنگانہ کے لوگوں کا یقین، ریاست کی ترقی کیلئے پرعزم: وزیر اعظم مودی

    PM Modi in Hyderabad: بی جے پی پر بڑھا تلنگانہ کے لوگوں کا یقین، ریاست کی ترقی کیلئے پرعزم: وزیر اعظم مودی

    PM Modi in Hyderabad: بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے پارٹی کی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگ ، پوری دنیا میں سخت محنت اور ملک کی ترقی کے تئیں وقف کیلئے جانے جاتے ہیں ۔

    • Share this:
      حیدرآباد : بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے پارٹی کی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگ ، پوری دنیا میں سخت محنت اور ملک کی ترقی کے تئیں وقف کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ تلنگانہ میں آرٹ، اسکل ، محنت بھرپور ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم مودی نے کنبہ پرستی کی سیاست کے لئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر پر تیکھا حملہ بولا ۔

      سنکلپ ریلی میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2019 میں تلنگانہ میں جتنی حمایت ملی ، اس سے زیادہ حمایت اب تلنگانہ کے لوگوں کی جانب سے مل رہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی سرکار ہے، وہاں ہماری سرکار نے بے مثال کام کیا ہے ، اس لئے ڈبل انجن کی سرکار کیلئے عوام خود ہی راستہ بنا رہے ہیں ۔ تلنگانہ کے لوگوں کا بی جے پی پر اعتماد بڑھا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سیاست میں کنبہ پرستی کا خاتمہ طے، تلنگانہ و بنگال میں جلد BJP کی سرکار: امت شاہ


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تلنگانہ کا آرٹ اور کلچر ہمیں فخر سے بھر دیتا ہے ۔ تلنگانہ کے اس ویربھومی کی بہادری کی کہانی بے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی چوطرفہ ترقی بی جے پی کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر پر چلتے ہوئے ہم تلنگانہ کی ترقی کی لگاتار کوشش کررہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے کل ثابت کریں گے اکثریت


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس طرح حیدرآباد شہر ہر ٹیلنٹ کو نئی اڑان دیتا ہے، ویسے بی جے پی یہاں کے لوگوں کیلئے دن رات محنت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اس میٹنگ کی خاص اہمیت ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ہم نے ہر ہندوستانی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے ۔ لوگوں کی زندگی کیسے آسان ہو، ترقی کا فائدہ کیسے ہر شخص اور ہر علاقہ تک پہنچے، اس کیلئے ہم نے مسلسل کام کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: