உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیدرآباد ریو پارٹی: پب پر چھاپہ ماری کے دوران کوکین برآمد، مشہور شخصیات کے بچوں سمیت کئی حراست میں

    حیدرآباد ریو پارٹی: پب پر چھاپہ ماری کے دوران کوکین برآمد، مشہور شخصیات کے بچوں سمیت کئی حراست میں

    حیدرآباد ریو پارٹی: پب پر چھاپہ ماری کے دوران کوکین برآمد، مشہور شخصیات کے بچوں سمیت کئی حراست میں

    Rave party in Hyderabad: حیدرآباد واقع اسٹار ہوٹل کے پب میں پولیس نے اتوار کی صبح چھاپہ ماری کی اور موقع سے نشیلی اشیا ضبط کیا۔ افسران نے بتایا کہ پب میں پارٹی کر رہے  140 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جن میں ٹالی ووڈ سے جڑے کچھ لوگوں کے علاوہ کچھ مشہور ہستیوں کے بچے بھی شامل ہیں۔

    • Share this:
      حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے ایک بڑی ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس میں 142 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جس میں کئی بڑے سیلیبرٹی شامل ہیں۔ حیدرآباد واقع اسٹار ہوٹل کے پب میں پولیس نے اتوار کی صبح چھاپہ ماری کی اور موقع سے نشیلی اشیا ضبط کیا۔

      افسران نے بتایا کہ پب میں پارٹی کر رہے 140 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جن میں ٹالی ووڈ سے جڑے کچھ لوگوں کے علاوہ کچھ مشہور ہستیوں کے بچے بھی شامل ہیں۔ پولس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہوٹل ملازمین سے کوکین سمیت دیگر نشیلی اشیا ضبط کئے گئے ہیں۔

      پارٹی میں ٹالی ووڈ اداکار ناگا بابو کی بیٹی اور اداکارہ نہاریکا کو کونڈیلا اور گلوکار راہل سپلی گنج بھی موجود تھے۔ پارٹی کرتے ہوئے پائے جانے والوں میں آندھرا پردیش پولیس کے سابق اعلیٰ افسر کی بیٹی اور تیلگودیشم پارٹی (تیدیپا) کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے سمیت کچھ دیگر مشہور شخصیات کے بچے بھی شامل ہیں۔

      ناگا بابو نے جاری کیا بیان

      اس درمیان، ناگا بابو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے واضح کیا کہ حالانکہ ان کی بیٹی نہاریکا وہاں موجود تھیں، لیکن انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واضح کردیا ہے کہ ان کی کوئی غلطی نہین ہے۔ سپر اسٹار چرنجیوی کے بھائی ناگا بابو نے کہا، ’ہمارا ضمیر صاف ہے‘۔ ناگا بابو نے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم کے میڈیا سے نہاریکا کے بارے میں  'غیر مطلوب قیاس آرائیاں' نہیں پھیلانے کی اپیل کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: