உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیدرآباد: ہندوستان کے پہلے پستہ قد شخص بنے شیولال، جنہیں ملا ڈرائیونگ لائسنس، جانئے پوری کہانی

    تلنگانہ کے گٹی پلی شیو لال کی اونچائی صرف 3 فٹ ہے۔ (ANI)

    تلنگانہ کے گٹی پلی شیو لال کی اونچائی صرف 3 فٹ ہے۔ (ANI)

    شیولال ایک پرائیوٹ ادارے میں کام کرتے ہیں۔ انہیں نوکری پر جانے کے لئے بس، ٹیکسی میں کافی پریشانی ہوتی تھی۔ کبھی لوگ اُن پر کمنٹس بھی کرتے تھے۔ ایسے میں جب ایک ویڈیو میں انہوں نے دیکھا کہ ایک پستہ قدم امریکی کار ڈرائیو کررہا ہے تب انہوں نے ایسا ہی کرنے کی ٹھان لی۔

    • Share this:
      تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد (Hyderabad) کے رہنے والے گٹّی پلی شیولال (Gattipally Shivlal) ایسے پہلے پستہ قد شخص ہیں جن کی ہائی صرف 3 فٹ ہونے کے باوجود انہوں نے ہندوستان میں ڈرائیونگ لائسنس (Driving Licence) حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اُن کی عمر 42 سال ہے۔ تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے 2004 میں اپنی ڈگری پوری کی اور ایسا کرنے والے وہ اپنے ضلع کے پہلے بونے یا پستہ قد شخص تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میری ہائٹ کو لے کر نہ جانے کیا پریشانی تھی کہ وہ مجھے تنگ کرتے تھے، مجھ پر کمنٹس کرتے تھے۔ اس وجہ سے میں نے خود ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش کی اور میں کامیاب رہا۔

      میڈیا سے سرخیوں میں آئے شیولال نے کہا کہ آج میں دا لمکا بک آف ریکارڈس اور کئی دیگر کے لئے نامزد ہوں۔ ڈرائیونگ کی ٹریننگ لینے کے لئے کئی معذورین نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی ہائٹ کم ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے میں نے اگلے سال سے جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لئے ڈرائیونگ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیولال ایک پرائیوٹ ادارے میں کام کرتے ہیں۔ انہیں نوکری پر جانے کے لئے بس، ٹیکسی میں کافی پریشانی ہوتی تھی۔ کبھی لوگ اُن پر کمنٹس بھی کرتے تھے۔ ایسے میں جب ایک ویڈیو میں انہوں نے دیکھا کہ ایک پستہ قدم امریکی کار ڈرائیو کررہا ہے تب انہوں نے ایسا ہی کرنے کی ٹھان لی۔



      120 ڈرائیونگ اسکولوں نے کیا منع، ایک دوست نے سکھائی ڈرائیونگ

      میڈیا سے سرخیوں میں آئے شیولال نے بتایا کہ حیدرآباد میں ایک ایسا شخص مل گیا جو ڈیمانڈ کی بنیاد پر کاروں کو کسٹم ڈیزائن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حساب سے کار میں کئی تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے 120 ڈرائیونگ اسکولوں نے الگ الگ وجوہات بتاتے ہوئے مجھے ڈرائیونگ سکھانے سے منع کردیا تھا۔ اس کے بعد ایک دوست نے مدد کی اور مشکل آسان ہوگئی۔

      گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام

      اب، شیولال کے پاس تیلگو بک آف ریکارڈس، لمکا بک آف ریکارڈس تو ہیں ہی، ساتھ ہی اُن کے نام پستہ قد کیٹگری میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔ اُن کو نو گئیرس آٹومیٹک وہیکل کو تلنگانہ حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ شیولال نے بتایا کہ ان دنوں میں میری بیوی کو ڈرائیونگ سکھا رہا ہوں۔ اس کے بعد دیگر لوگوں کو بھی خود پر انحصار کرانے کے لئے شہ رمیں ایک اسپیشل ڈرائیونگ اسکول کھولنے کا پلان ہے۔



      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: