حیدرآباد میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے لڑکیوں اورخواتین کی حفاظت پر ایک بارپھرسوال اٹھایا ہے۔ حیدرآباد کے نواحی میں شاد نگر کے انڈر پاس کے قریب خاتون ڈاکٹر کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔خاتون کی اجتماعی آبرویزی و قتل کیس میں اب پولیس چار افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نےبتایاکہ اس معاملہ میں محمد پاشاہ، نوین، کیشولو،شیوا کو گرفتار کیاگیاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ اس معاملہ کے اہم ملزم محمد پاشاہ کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہیں۔پولیس شبہ ظاہر کیاہے کہ ملزمین نے پہلے متاثرہ کی اسکوٹی کوپنکچرتاکہ اسے اپنی ہوس کا شکار بنا سکیں۔تلنگانہ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے متاثرہ لڑکی کی مدد کرنے کے بہانے اسے ایک سنسان مقام پرلے گئے اور وہاں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی جس کےبعد اس کا قتل کردیاگیا اور لاش کو ایک ڈی سی ایم کے ذریعہ شاد نگر انڈر پاس کے قریب پہنچادیاگیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی ہے۔ یادرہے کہ حیدرآباد کےنواحی علاقہ شاد نگر میں ایک انسانیت سوزواقعہ پیش آیاہے۔خاتون ویٹنری ڈاکٹرکونذرآتش کردیاگیا۔لاش کی شناخت 27 سالہ پریتی ریڈی (نام تبدیل) کےطورپرکی گئی تھی۔ابتدائی رپورٹ کےمطابق مہلوکہ کوجنسی ہراسانی کی شکاربنایاگیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔وہیں دوسری جانب نیشنل ویمن کمیشن نے اس معاملہ کا ازخود نوٹ لیاہے۔
آخری بار میں نے اپنی بہن سے بات کی تھی 22 سالہ پریتی ریڈی (نام تبدیل) ویٹنری ڈاکٹرہے ، وہ کلورکے ویٹنری اسپتال میں بدھ کے روزاپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس نے اپنا اسکوٹی ٹول پلازہ پرکھڑی کی۔رات کوگھرواپسی کے دوران تواس نے دیکھا کہ اس اسکوٹی کا ایک ٹائر پنکچرہوگیا۔ جس کے بعد اس نے فوراًاپنی بہن کو فون کیا۔ چونکہ رات کا وقت تھا، پریتی (نام تبدیل) نے اپنی بہن سے کہا ، ' ٹائر پنکچرہوگیا ہے ، مجھے یہاں ڈر لگ رہاہے۔یہاں صرف ٹرکس ہی قریب دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کی بہن نے کہا کہ اسکوٹی کو وہاں چھوڑدو اورٹیکسی بک کرکے گھرآجاؤ۔ تاہم وہ کبھی اپنے گھرنہیں پہنچی۔ اہل خانہ پر ویٹنری ڈاکٹر کی کررہے تھے تلاش پریتی ریڈی نے کال واپس کرنے کی بات کرکے فون سے رابطہ منقطع کردیاتھا۔جب وہ گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے اسے فون کیا، تب فون بند تھا۔ اس پر، وہ لوگ خود ٹول پلازہ تلاش کرنے نکلے۔ ٹول پلازہ پہنچنے پرانہیں وہاں کوئی نہیں ملا۔ اس کے بعد لواحقین نے رات 11 بجے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ جمعرات کو پولیس کو پریتی کی نعش ملی۔ پولیس کررہی ہے جانچ پولیس کا کہناہے کہ پریتی کی لاش شاد نگرٹاؤن کے قریب چٹانپلی پل کے قریب جلائی گئی۔ انہیں شبہ ہے کہ اس کا قتل عصمت دری کے بعد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹول پلازہ سے شراب کی بوتلیں ، کپڑے اور ان کے جوتے برآمد کرلئے ہیں۔ سائبر آباد پولیس نے دو ٹرک ڈرائیوروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ قریب ہی ایک مرمت کرنے والی دکان نے پولیس کو بتایا کہ رات 9:30 سے 10 کے درمیان ایک شخص اسکوٹی کی مرمت کرانے کے لئے آیاتھا۔سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سججنار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم ٹول پلازہ پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کررہی ہے۔پولیس کوشبہ ہے کہ مجرمین نے پہلے ویٹنری ڈاکٹر کی اسکوٹی کو پنکچرتاکہ بعد میں اسے اپنی بربریت کا شکاربنایاجاسکیں۔
کے ٹی آر نے دلایا یقین تلنگانہ کے وزیربلدی ونظم ونسق وٹی آرایس کے کارگذارصدرکے ٹی راما راؤ نے یقین دلایاہے وہ خاتون کی آبرویزی و قتل کیس کا شخصی طورپرجائزہ لیں گے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ مشکل حالات میں وہ پولیس کنٹرول روم سے ربط کرنے کے لیے فون نمبر100 پرربط کریں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔