ہوم » نیوز » وطن نامہ

حیدرآباد: جنسی استحصال معاملہ میں رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار، کالج کی 12 لڑکیوں نے کی شکایت

گرفتاری کے بعد سنجے کوایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اسے 24 اگست تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا

  • Share this:
حیدرآباد: جنسی استحصال معاملہ میں رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار، کالج کی 12 لڑکیوں نے کی شکایت
علامت تصویر

حیدرآباد میں حکمراں پارٹی ٹی آر ایس کے پارلیمانی رکن ڈی سری نواس کے بیٹے سنجے کو 12 لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد سنجے کوایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے 24 اگست تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ نظام آباد کے اسسٹنٹ  پولیس کمشنر ایم نے کہا کہ ،’’ سنجے پر 12 لڑکیوں کے جنسی استحصال اور کالج کیمپس اور دوسرے مقامات پر فحش سلوک کرنے کا الزام ہے‘‘۔


اس مہینے کے آغاز میں، نظام آباد میں ملزم کے ذریعہ چلائے جا رہے ایک کالج کی بی ایس سی کی  12 طالبات نے ریاستی وزیر داخلہ نینی نرسنگھ ریڈی کے سامنے شکایت درج کراتے ہوئے سنجے پر ہراساں کرنے اور جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔


 

First published: Aug 14, 2018 08:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading