உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اورنگ آباد: رمضان کے مہینے میں مخصوص کھانوں کااہتمام ۔ حیدرآبادی حلیم کی مقبولیت میں بھی اضافہ

     حیدرآباد حلیم کے ساتھ ہی اورنگ آباد شہر میں مانڈا گوشت اور نان قلیہ کی بہت ڈیمانڈ ہیں چاہے سحرہو یا افطاررمضان میں نان قلیہ دسترخوان کی زینیت ضرور بنتا ہے ، کھانے کھلانے کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہیکہ رمضان المبارک میں ان کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

    • Share this:
      رمضا ن المبارک رحمتوں برکتوں اورنعمتوں کا مہینہ کہلاتا ہے ، اس مہینے کی برکت سے لوگوں کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے ، اورنگ آباد شہر میں رمضان کے مہینے میں مخصوص کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں حید رآبادی حلیم ، مانڈا گوشت اور نان قلیہ سب سے اہم ہیں ، چاہے سحر ہو یا افطار حلیم اور قلیہ روزہ داروں کی پہلی پسند ہیں

      اورنگ آباد کے شہریان صرف سیاسی میدان میں ہی حیدرآباد کی تقلید نہیں کرتے بلکہ ہر معاملے میں دونوں شہروں کی قدریں مشترک ہیں ، یہی وجہ ہیکہ اورنگ آباد میں حیدرآبادی حلیم کو بہت پسند کیا جاتا ہے ، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ حیدرآباد کے معروف بزنس مین رمضان المبارک میں مہینہ بھراورنگ آباد میں مقیم رہتے ہیں اوراورنگ آباد کے شہریان کو حیدرآبادی حلیم کے ذائقے سے لطف اندوز کراتے ہیں ۔ حیدر آباد حلیم کے ساتھ ہی اورنگ آباد شہر میں مانڈا گوشت اور نان قلیہ کی بہت ڈیمانڈ ہیں چاہے سحرہو یا افطاررمضان میں نان قلیہ دسترخوان کی زینیت ضرور بنتا ہے ، کھانے کھلانے کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہیکہ رمضان المبارک میں ان کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے ۔ نیوز18اردو کے لیے اورنگ آباد اظہر الدین کی یہ رپورٹ ۔ آپ دیکھیں یہ ویڈیو

      رمضان المبارک کوصبرکامہینہ کہا گیاہے ،مسلمانوں کواس مہینے میں روزہ رکھنا فرض ہے تاکہ غریبوں، مسکینوں کی بھوک پیاس اور کمزوری کا انھیں احساس ہوسکے اورمسلمان اللہ کی مخلوق کی خدمت سے غافل نہ ہوجائے،یہی وجہ ہیکہ رمضان کے مہینے میں ہر شخص اپنی بساط بھر کوشش کرتا ہیکہ ضرورتمندوں تک ان کا حق پہنچایا جائے۔اس لیے رمضان ایک ایسا مہینہ کہاجاسکتاہے جس میں کوئی بھوکا نہیں سوتا۔
      First published: