ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان پر تنقید کرکے بولے وزیر اعظم مودی، بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے ستیہ گرہ کیا، جیل بھی گیا

خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے ان ہندوستانی فوجیوں کو یاد کیا، جنہیں بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے خون بہایا۔ انہوں نے مکتی سنگرام کے دوران جدوجہد کرنے والے لوگوں کو بھی یاد کیا۔

  • Share this:
پاکستان پر تنقید کرکے بولے وزیر اعظم مودی، بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے ستیہ گرہ کیا، جیل بھی گیا
پاکستان پر تنقید کرکے بولے وزیر اعظم مودی، بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے ستیہ گرہ کیا

ڈھاکہ: دو دن کے سفر پر بنگلہ دیش پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کے پہلے آندولن میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان تھا اور تب ’بنگلہ دیش مکتی سنگرام‘ سے جڑے ایک آندولن کا حصہ بنا تھا۔ اس کے لئے جیل بھی گیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے تڑپ بھارت میں بھی تھی۔ پاکستان کی فوج نے جو ظلم کیا، وہ تصویر پریشان کرنے والی تھی۔ اس نے کئی دن تک سونے نہیں دیا۔


تقریر کے دوران وزیر اعظم مودی نے ان ہندوستانی فوجیوں کو یاد کیا، جنہیں بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے خون بہایا۔ انہوں نے مکتی سنگرام کے دوران جدوجہد کرنے والے لوگوں کو بھی یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان دونوں کا خون آج کے بنگلہ دیش میں ملا ہوا اور یہی خون دونوں ممالک کے تعلقات کو اتنا مضبوط بناتا ہے کہ یہ کسی بھی حالت اور دباو میں ٹوٹ نہیں سکتا۔


خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن کے اعزاز میں مجیب جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے کہ شیخ مجیب الرحمن کو گاندھی پیس پرائز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے گاندھی پیس پرائز آج شیخ مجیب الرحمن کی چھوٹی بیٹی شیخ ریحانہ کو دیا۔ مجیب الرحمن کو اس اعزاز کے لئے بعد از مرگ منتخب کیا گیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 07:10 PM IST