உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    I2U2 Summit:آئی2یو2 کی پہلی میٹنگ نے ہندوستان کو دیا پروجیکٹوں کا تحفہ، جانیے کتنی ہوگی سرمایہ کاری

    آئی2یو2 چوٹی کانفرنس ۔

    آئی2یو2 چوٹی کانفرنس ۔

    I2U2 Leaders Meeting: صدر جو بائیڈن اور اسرائیل کے صدر تل ابیب سے ایک ساتھ شامل ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے بھی ڈیجیٹل طور پر شرکت کی تھی۔

    • Share this:
      I2U2 Leaders Meeting: ہندوستان-اسرائیل-امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کے گروپ I2U2 کی پہلی چوٹی میٹنگ جمعرات کو ہندوستان کے لئے نئے مواقع کے آغاز کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi) اور امریکی صدر جو بائیڈن(Joe Biden) سمیت چار ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات میں دو اہم منصوبوں کو گرین سگنل دے دیا گیا جسے ہندوستان میں کھڑا کیا جائے گا۔ اس کے تحت جہاں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوڈ کوریڈور بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندوستان کے شہر دوارکا میں قابل تجدید توانائی کا مرکز بھی تیار کیا جائے گا۔

      ورچوئل انداز میں میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی،نے کہا کہ یہ صحیح معنوں میں اسٹریٹجک شراکت داروں کی میٹنگ ہے۔ ہم سب اچھے دوست بھی ہیں، اور ہم سب کے نقطہ نظر اور خیالات میں یکسانیت ہے۔ پی ایم کے مطابق، آئی ٹو یو ٹو نے اس پہلی سربراہی اجلاس کے بعد سے ایک مثبت ایجنڈا قائم کیا ہے۔ کئی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک روڈ میپ بھی بنایا گیا ہے۔ صدر جو بائیڈن اور اسرائیل کے صدر تل ابیب سے ایک ساتھ شامل ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے بھی ڈیجیٹل طور پر شرکت کی تھی۔

      یو اے ای ہندوستان میں کرے گا 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
      میٹنگ کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، آئی ٹو یو ٹو شراکت داری کے تحت، متحدہ عرب امارات (UAE) ہندوستان میں ایک مربوط فوڈ پارک قائم کرنے کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ان جدید فوڈ پارکس میں ماحولیات کے لحاظ سے اسمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کے تحفظ، خوراک کے ضیاع کو روکنے پر زور دیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Oman Beach Incident:عمان کے ساحل پر کھیلتے وقت ڈوبے دو معصوم، بچانے گئے والدکی بھی گئی جان

      یہ بھی پڑھیں:
      Sri Lankaکےکارگزار صدر نے اسپیکر سے کہا-ایساPMنامزد کریں جو حکومت اور اپوزیشن کو ہوقبول

      اس کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے وسائل بھی استعمال کیے جائیں گے۔ جہاں ہندوستان خلیجی خطے میں برآمدات کے امکانات کو بڑھانے کے لیے مجوزہ فوڈ پارک کے لیے زمین فراہم کرے گا، وہیں کسانوں کو ان سے جوڑنے پر بھی زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا اور اسرائیل کی کمپنیاں اپنی مہارت سے ان پارکوں کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کریں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: