پاکستان اور چین کی خیر نہیں ! شمالی اور مغربی سرحدی علاقوں میں 450 جنگی طیارے تعینات کرے گی ہندوستانی فضائیہ
پاکستان اور چین کی خیر نہیں ! شمالی اور مغربی سرحدی علاقوں میں 450 جنگی طیارے تعینات کرے گی ہندوستانی فضائیہ
ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے خریدے جارہے ان 450 جنگی طیاروں میں 36 رافیل ، 114 ملٹی رول فائٹر ائیرکرافٹ ، 100 ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ائیر کرافٹ ( اے ایم سی اے ) اور 200 سے زیادہ ہلکے جنگی طیارے شامل ہیں ۔
ملک کے شمالی اور مغربی سرحدی علاقوں میں دشمنوں سے تحفظ کیلئے ہندوستانی فضائیہ مستقبل میں بڑے قدم اٹھانے کیلئے کام کررہی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے پیر کو جانکاری دی کہ ہندوستانی فضائیہ مستقبل میں ملک کے شمالی اور مغربی سرحدی علاقوں میں تعیناتی کیلئے 450 جنگی طیاروں کی خریداری کرے گی ۔ اس میں 36 رافیل بھی شامل ہوں گے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے اس قدم سے پاکستان اور چین کو ہندوستان پر نگاہ ڈالنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا ! ۔
ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے خریدے جارہے ان 450 جنگی طیاروں میں 36 رافیل ، 114 ملٹی رول فائٹر ائیرکرافٹ ، 100 ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ائیر کرافٹ ( اے ایم سی اے ) اور 200 سے زیادہ ہلکے جنگی طیارے شامل ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے ایک انٹرویو میں ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اگلے 15 سالوں میں 83 ہلکے جنگی طیارے ہماری ترجیحات میں ہیں ۔ اس کے بعد ایل سی اے مارک ٹو آجائیں گے ۔ ہم ایسے تقریبا 100 طیارروں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ ان سب کو ملا کر یہ 200 ہوجائیں گے ۔
In future, the Indian Air Force is planning to acquire 450 fighter aircraft for deployment on the northern and western frontiers of the country, said Air Force Chief RKS Bhadauria
فضائیہ کے سربراہ کے مطابق ان 450 جنگی طیاروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر اگلے 35 سالوں میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ فضائیہ کے سربراہ نے ان طیاروں کو دیسی تکنیک سے بنائے جانے کے امکانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمپنیوں سے آگے آنے کیلئے کہا ہے ۔
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے پیر کو کہا کہ جب بھی ہندوستان کی سرزمین پر کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو پاکستان کی تشویش بڑھ جانی چاہئے اور اگر وہ ان تشویشات سے بچنا چاہتا ہے تو انہیں ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کردینا چاہئے ۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ اگر پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ کیمپوں اور لانچ پیڈس کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے تو ایسی صورت میں فوج چوبیس گھنٹے تیار ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔