بالاکوٹ فضائی حملے :بہادرفوجی اکائی کو ملے گاایوارڈ، ونگ کمانڈر ابھینندن کو بھی ملے گا اعزاز

بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد پاکستان کے فضائی حملے کوناکام بنانے والے 51 سکواڈرن آف ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو یوم فضائیہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائیگا۔ ائیرچیف مارشل آر کے ایس بھڈوریا اس یونٹ کواعزازسے نوازیں گے۔

Oct 06, 2019 12:54 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 12:54 PM IST
بالاکوٹ فضائی حملے :بہادرفوجی اکائی کو ملے گاایوارڈ، ونگ کمانڈر ابھینندن  کو بھی ملے گا اعزاز

ہندستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتمان: فائل فوٹو۔

بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد پاکستان کے فضائی حملے کوناکام بنانے والے 51 سکواڈرن آف ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو یوم فضائیہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائیگا۔ ائیرچیف مارشل آر کے ایس بھڈوریا اس یونٹ کواعزازسے نوازیں گے۔ اس موقع پر، اسکواڈرن لیڈر منٹی اگروال کو بالاکوٹ حملے کو کامیاب بنانے پرایوارڈ دیاجائیگا۔ہم آپ کو بتادیں کہ اس مشن کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لئے ، اس کا نام 'آپریشن بندر' رکھا گیا تھا۔

 

قابل ذکرہے کہ 14 فروری کو جیش نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے 13 دن بعد ، ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے اندر گھس کر بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنایاتھا۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے سے بوکھلاکر،دوسرے دن پاکستان نے ہندوستان سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستان ایف -16 لڑاکا طیارے کو مارگرایاتھا۔

اسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال کو بھی ایوارڈ ملے گا۔(تصویر:اسکرین شاٹ)۔ اسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال کو بھی ایوارڈ ملے گا۔(تصویر:اسکرین شاٹ)۔

ہم آپ کوبتادیں کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہوائی حملے میں اہم کردارادا کرنے والی خاتون آئی اے ایف افسراسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال کو یودھ خدمت میڈل سے نوازا جائیگا۔ اسکواڈرن لیڈرمنٹی اگروال نے 26 فروری کوبالاکوٹ ایئراسٹرائیک میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ 27فروری کو پاکستانی فضائی حملہ روکنے میں بھی پیش پیش رہی۔

مشن کو کس طرح روبہ عمل لایاگیا

اسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال نے کہا ، 'جب کنٹرول روم میں پاک فضائیہ سے ریڈ شروع ہوئی تواچانک میری پوری اسکرین پرلائٹس آنا شروع ہوگئیں۔ اسکرین پربہت سیلائٹس روشن ہوگئے۔جس کا مطلب یہ تھا کہ دشمن کے ہوائی جہاز ہماری فضائی حددو میں داخل ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمانکو بھی ہدایت دی رہی تھی۔ میں نے انہیں پوری طرح سے صورتحال سے واقف کروایا۔اسی دوران انہیں پاکستانی طیاروں نظرآئے اورانہوں نے بلاتاخیر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اسکرین پرF-16 گرتے ہوئے دیکھا۔

Loading...