اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Helicopter Crash: ابھی بھی موت سے جنگ لڑ رہے ہیں گروپ کیپٹن ورون سنگھ، والد نےکہا- میرا بیٹا جنگجو ہے، جیت کر لوٹے گا

    Tamil nadu helicopter Crash: تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 افراد کی جان چلی گئی، لیکن گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ ملے۔ بدھ کو ہوئے حادثے میں شدید طور پر جھلسے گروپ کیپٹن کو ویلنگٹن واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    Tamil nadu helicopter Crash: تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 افراد کی جان چلی گئی، لیکن گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ ملے۔ بدھ کو ہوئے حادثے میں شدید طور پر جھلسے گروپ کیپٹن کو ویلنگٹن واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    Tamil nadu helicopter Crash: تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 افراد کی جان چلی گئی، لیکن گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ ملے۔ بدھ کو ہوئے حادثے میں شدید طور پر جھلسے گروپ کیپٹن کو ویلنگٹن واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: تمل ناڈو میں ہندوستانی فضائیہ (Indian Air force) کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی حالت (Group Captain Varun Singh) ابھی بھی مستحکم ہے۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت بنگلورو کے کمانڈ اسپتال میں بھرتی ہیں۔ ایئر فورس کے مطابق، ان کی حالت نازک ہے، لیکن مستحکم بنی ہوئی ہے۔ ان کے والدین بھی بنگلورو پہنچ چکے ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے والد ریٹائرڈ کرنل کے پی سنگھ نے کہا کہ ورون کو بہتر علاج کے لئے بنگلورو لے جایا گیا ہے۔ اس کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، لیکن میرا بیٹا ایک جنگجو ہے اور اس لڑائی میں بھی جیت حاصل کرکے ہی گھر لوٹے گا۔

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’سب سے اچھی میڈیکل سہولیات، سب سے اچھے ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں۔ پورے ملک اس کے لئے دعا کر رہا ہے، کئی لوگ جو فوج میں کام کر رہے ہیں یا ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، وہ بھی مجھ سے ملنے کے لئے آ رہے ہیں‘۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 افراد کی جان چلی گئی، لیکن گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ ملے۔ بدھ کو ہوئے حادثے میں شدید طور پر جھلسے گروپ کیپٹن کو ویلنگٹن واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں پہلے سڑک مارگ سے ایمبولینس میں سولر لے جایا گیا اور پھر بہتر علاج کے لئے بنگلورو پہنچایا گیا۔

      بھوپال ہوائی اڈہ روڈ پر ’سن سٹی‘ واقع کے پی سنگھ کے پڑوسی لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ایشان آر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بدھ کو یہ افسوسناک خبر کے پی سنگھ کو ملی تب وہ اور ان کی بیوی اوما اپنے چھوٹے بیٹے تنج کے ممبئی واقع گھر میں تھے۔ تنج بحریہ میں لیفٹیننٹ کمانڈر ہیں۔

      شوریہ چکر سے نوازے جاچکے ہیں ورون
      گزشتہ سال ایک بڑی تکنیکی خرابی کی چپیٹ میں آئے ایک جنگجو طیارہ کو ممکنہ حادثہ سے کامیابی کے ساتھ بچا لینے کے گروپ کیپٹن سنگھ کو تیجس لڑاکا طیارے کو کامیابی کے ساتھ بچانے میں ان کے شاندار کام کے لیے اگست میں شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا جو گزشتہ سال ممکنہ حادثے سے ایک بڑی تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔ بہترین کام کرنے کے سبب گروپ کیپٹن سنگھ کو اگست ماہ میں شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: