نئی دہلی: ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچے کیپٹن ورون سنگھ (Group Captain Varun Singh) کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ فی الحال بنگلورو کمانڈ اسپتال میں لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے افسران نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ گزشتہ 9 دسمبر کو ورون سنگھ کو تمل ناڈو کے ویلنگٹن سے بنگلورو کے کمانڈ اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔
8 دسمبر کو ہوئے حاسثے میں شدید طور پر جھلسے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو ویلنگٹن واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں پہلے سڑک شاہراہ سے ایمبولینس میں سولور لے جایا گیا اور پھر بہتر علاج کے لئے بنگلورو پہنچایا گیا۔
گزشتہ سال ایک بڑی تکنیکی خرابی کی چپیٹ میں آئے جنگی طیارہ تیجس کو ممکنہ حادثہ سے کامیابی کے ساتھ بچالینے کے ان کے بہترین کام کی وجہ سے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اگست کے مہینے میں ’شوریہ چکر’ سے نوازا گیا۔
8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت
واضح رہے کہ ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر افراد تمل ناڈو کے کنور میں 8 دسمبر کو ایم آئی-17 وی ٹی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگئے تھے۔ ہندوستانی فضائیہ اور دیگر افسران نے کہا تھا کہ سال 2019 میں سی ڈی ایس نامزد کئے گئے جنرل بپن راوت اور ان کی ٹیم کو لے جایا جا رہا ہیلی کاپٹر ممکنہ دھند والے موسمیاتی حالات میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 13 افراد کی جان چلی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔