உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اطہر خان سے طلاق کے بعد ٹینا ڈابی نے کیا پہلا پوسٹ، لکھا- جو آپ کو خوشی دے وہ کرو

    شادی کے دو سال بعد ہی دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اب جے پور کی فیملی کورٹ نے 10 اگست کو دونوں کو طلاق کی اجازت دے دی ہے۔

    شادی کے دو سال بعد ہی دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اب جے پور کی فیملی کورٹ نے 10 اگست کو دونوں کو طلاق کی اجازت دے دی ہے۔

    شادی کے دو سال بعد ہی دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اب جے پور کی فیملی کورٹ نے 10 اگست کو دونوں کو طلاق کی اجازت دے دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سال 2015 کی یوپی ایس سی ٹاپر ٹینا ڈابی (Tina Dabi) کا آئی اے ایس شوہر اطہر خان (Athar Khan) سے طلاق ہوگیا ہے۔ اطہر خان بھی سال 2015 کے دوسرے ٹاپر تھے۔ دونوں نے گزشتہ سال نومبر میں آپسی رضامندی سے فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی دائر کی تھی۔ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے اطہر خان نے راجستھان کیڈر کی افسر ٹینا ڈابی سے سال 2018 میں شادی کرلی تھی۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tina Dabi (@dabi_tina)






      شادی کے دو سال بعد ہی دونوں نے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔ اب جے پور کی فیملی کورٹ نے 10 اگست کو دونوں کو طلاق کی اجازت دے دی ہے۔ ٹینا ڈابی راجستھان کیڈر کی افسر ہیں۔ وہیں اطہر خان بھی راجستھان کیڈر کے افسر رہے ہیں۔ حالانکہ انہیں سال کے آغاز میں تین سال کی مدت کے لئے انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن پر جموں وکشمیر بھیجا گیا ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tina Dabi (@dabi_tina)






      اب اطہر خان سے طلاق ہونے کے بعد ٹینا ڈابی نے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ایک پوسٹ لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ’لوگ آپ کے بارے میں باتیں کریں گے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ آپ کو وہی کرنا چاہئے، جو آپ کو خوشی دے اور اپنی زندگی بہتر طرح سے گزار سکیں‘۔

      ٹینا ڈابی نے سال 2015 میں یوپی ایس سی میں ٹاپ کیا تھا۔ اطہرخان دوسرے مقام پر آئے تھے۔ اس کے بعد دونوں کی دوستی آئی اے ایس کی ٹریننگ کے دوران آگے بڑھی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات سال 2016 میں نارتھ بلاک کے ڈی او پی ٹی آفس میں ایک استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان یہیں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا گیا۔ ٹینا ڈابی نے اچانک ایک دن اطہر خان سے منگنی کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: