آئی سی سی رینکنگ : وراٹ نمبر دو پر برقرار ، روہت کو جھٹکا
فائل تصویر
اس سال سپرفارم میں کھیل رہے وراٹ پیر كو جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پر قائم ہیں جبکہ روہت شرما ایک جگہ گر کر ساتویں نمبر پر کھسک گئے ہیں
دبئی : اس سال سپرفارم میں کھیل رہے وراٹ پیر كو جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پر قائم ہیں جبکہ روہت شرما ایک جگہ گر کر ساتویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ آسٹریلیا ،سری لنکا اور انگلینڈ ،پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد جاری ون ڈے رینکنگ میں ہندستانی اوپنر شیکھر دھون اپنا آٹھواں مقام برقرار رکھا ہے۔
انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ پاکستان کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی بار سرفہرست پانچ بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ 25 سالہ جو روٹ نے سیریز میں 274 رنز بنائے اور مین آف دی سیریز بنے۔روٹ نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بیٹنگ رینکنگ میں چوتھا مقام حاصل کر لیا اور كیریر کی بہترین 776 پوائنٹس کی درجہ بندی حاصل کر لی۔
انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز 4۔1 سے جیت لی۔ ون ڈے بلے بازی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور بولنگ میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن چوٹی پر بنے ہوئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔