ہوم » نیوز » وطن نامہ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندستان اور اشون دوسرے مقام پر برقرار

دبئی : بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منگل کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ہندستان پہلے کی طرح دوسرے مقام پر برقرار ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2016 12:04 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندستان اور اشون دوسرے مقام پر برقرار
دبئی : بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منگل کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ہندستان پہلے کی طرح دوسرے مقام پر برقرار ہے

دبئی : بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منگل کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ہندستان پہلے کی طرح دوسرے مقام پر برقرار ہے جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون آل راؤنڈر کی فہرست میں سب سے اوپر اور بولنگ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا 118 درجہ بندی کے ساتھ پہلے اور ہندستان 112 درجہ بندی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔وہیں پاکستان 111 درجہ بندی کے ساتھ ہندستان سے ایک مقام پیچھے تیسرے مقام پر ہے۔پاکستان اگر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2۔1 یا 3۔1 سے جیت جاتا ہے تو وہ ہندوستان کو پچھاڑتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ جائے گا۔

پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو بھی پچھاڑ کر نمبر ون بننے کا موقع ہے۔پاکستان اگر انگلینڈ کو 3۔0 سے ہرا دیتا ہے تو وہ ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے اوپر پہنچ جائے گا ۔سری لنکا کو 2۔0 سے شکست دینے والی انگلینڈ کی ٹیم 108 درجہ بندی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ پاکستان سے ابھی تین پوائنٹس پیچھے ہے اور اگر ٹیم 2۔1 یا 1۔0 سے جیت درج کرتی ہے تو وہ مخالف ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے مقام پر پہنچ جائے گی۔ایسے میں انگلینڈ کے 110 اور پاکستان کے 107 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

گیند بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے تیز بولر جیمز اینڈرسن 877 درجہ بندی کے ساتھ سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں۔وہیں ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون آل راؤنڈر کی فہرست میں سب سے اوپر اور بولنگ فہرست میں 871 درجہ بندی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اشون کے پاس اینڈرسن کو پیچھے چھوڑنے کا اچھا موقع ہے ۔اینڈرسن اس وقت کندھے کی چوٹ کا شکار ہیں اور پاکستان کے خلاف لاڈرس ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔
First published: Jul 13, 2016 12:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading