உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی ایم آر کی سیرو سروے میں حیران کن انکشاف- 60 فیصد بچے کووڈ-19 سے ہوئے تھے متاثر

    آئی سی ایم آر کی سیرو سروے میں حیران کن انکشاف- 60 فیصد بچے کووڈ-19 سے ہوئے تھے متاثر

    آئی سی ایم آر کی سیرو سروے میں حیران کن انکشاف- 60 فیصد بچے کووڈ-19 سے ہوئے تھے متاثر

    انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے ذریعہ کئے گئے سیرو سروے (Serosurvey) میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دور میں ملک کے تقریباً 60 فیصد بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن (Corona Infection) کی رفتار میں کافی گراوٹ آچکی ہے، لیکن ابھی بھی وائرس کے انفیکشن کا خطرہ مسلسل بنا ہوا ہے۔ ماہرین مسلسل تیوہاری سیزن (Festive Season) میں احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس درمیان انڈین کاونسل آف میڈیکل  ریسرچ (ICMR) نے کورونا متاثرین سے متعلق حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ذریعہ کئے گئے سیرو سروے (Serosurvey) میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دور میں ملک کے تقریباً 60 فیصد بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

      آئی سی ایم آر نے بتایا کہ سیرو سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وبا کے دور میں صرف بزرگ اور نوجوان ہی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 60 فیصد بچے بھی وائرس کی چپیٹ میں آئے تھے۔ حالانکہ ایک راحت کی بات ہے کہ بچوں میں اموات کی شرح کافی کم تھی۔

      دہلی ایمس کے ڈاکٹر سنجے رائے نے بتایا کہ بچوں کی ایمیونٹی پاور مضبوط ہونے کی وجہ سے وائرس زیادہ انہیں متاثر نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بچوں میں اموات کی شرح 10 لاکھ میں 2 ہی ہے، جو بہت کم ہے۔ بچوں کے لئے کورونا کے ٹیکے مفید رہیں گے یا نہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ فی الحال ابھی تک اس بارے میں کوئی ایسی تحقیق سامنے نہیں آئی، جس سے یہ ثابت ہو کہ ٹیکہ بچوں کے لئے بہت مفید ہوگا۔

      اپریل - مئی میں سب سے زیادہ اموات

      آپ کو بتادیں کہ اپریل - مئی ماہ میں پورے ملک نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران اس وائرس کی خطرناک شکل دیکھا۔ کورونا کی دوسری لہر میں ملک میں سب سے زیادہ اموات سامنے آئیں۔ یہ وہ وقت تھا جب کورونا کے مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ کئی ریاستوں اور شہروں میں میڈیکل آکسیجن کے لئے مارا ماری مچ گئی تھی۔ فی الحال ابھی بیشتر ریاستوں میں کورونا کی رفتار تھمی ہے اور حکومتیں دھیرے دھیرے کووڈ-19 پابندیوں سے بھی عوام کو راحت دے رہی ہیں۔ بازاروں سے بھی دھیرے دھیرے پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں۔ اس درمیان آئندہ ایک ماہ تک تیوہاری سیزن کو دیکھتے ہوئے حکومت عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: