உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICMR کی نئی ٹسٹ کٹ سے اب دو گھنٹے میں اومیکران ویریئنٹ کی پہچان، سائنسدانوں کا دعویٰ

    ICMR new kit to detect Omicron variant in 2 hours: انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) نے کووڈ-19 ٹسٹ کٹ تیار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کٹ کی مدد سے کورونا وائرس (Coronavirus) کے اومیکران ویریئنٹ (Omicron Variant) کا پتہ صرف 2 گھنٹے میں لگایا جاسکتا ہے۔ اومیکران کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اس کٹ کا تیار کرنا کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      ڈبرو گڑھ: آسام میں ڈبرو گڑھ واقع انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) نے کووڈ-19 ٹسٹ کٹ تیار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کٹ کی مدد سے کورونا وائرس (Coronavirus) کے اومیکران ویریئنٹ (Omicron Variant) کا پتہ صرف 2 گھنٹے میں لگایا جاسکتا ہے۔ اومیکران کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اس کٹ کا تیار کرنا کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ڈاکٹر وشو جیوتی بورکا کوٹی کی قیادت میں آئی سی ایم آر کے سائنسدانوں نے اس کٹ کو تیار کیا ہے۔

      سائنسدانوں کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کٹ کے ذریعہ اومیکران ویریئنٹ کا 2 گھنٹے میں پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ کولکاتا واقع کمپنی جی سی سی بایوٹیک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑی سطح پر اس کٹ کی تعمیر کرے گی۔ کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ اومیکران کے پورے ملک میں اب تک 33 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ حالانکہ ابتدائی جانچ میں کئی ہیلتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکران ویریئنٹ، ڈیلٹا کے موازنہ میں زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

      فی الحال، بازار میں دستیاب موجودہ کٹ سے اومیکران ویریئنٹ کی جانچ کرنے میں 3 سے 4 دن کا وقت لگتا ہے۔ حالانکہ اگر آئی سی ایم آر-ڈبرو گڑھ کے ذریعہ تیار کی گئی کٹ ریئل ٹائم میں اومیکران ویریئنٹ کی پہچان کرنے کی اہل ہوتی ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اس کی مدد سے انفیکشن کی شرح کو روکا جاسکے گا۔

      سائنسداں ڈاکٹر وشو جیوتی بورکا کوٹی نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کی گئی اس کٹ کی مدد سے کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ اومیکران کو 2 گھنٹے کے اندر تیار کی جاسکتی ہے۔ یہ بے حد اہم ہے کہ ابھی تک اس ویریئنٹ کی جنوم سکوینسنگ کرنے کے لئے 4 سے 5 دن کا وقت لگتا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ یہ کٹ اومیکران ویریئنٹ کے سنتھوٹک جین فریگمینٹس کی پہچان دو گھنٹے کے اندر دو مختل ذرائع سے کرسکتا ہے۔ داخلی تصدیق میں یہ پایا گیا ہے کہ یہ ٹسٹ 100 فیصدی درست ہے۔ واضح رہے کہ دہلی، راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک اور گجرات میں کووڈ-19 کے اس نئے ویریئنٹ اومیکران کے 33 معاملے درج ہوئے ہیں۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: