راہل گاندھی نے سچن پائلٹ کی بغاوت پر توڑی خاموشی، کہہ دی یہ بڑی بات
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کانگریس صدر کے عہدے سے برخاست کیے گئے سچن پائلٹ کا نام لئے بغیر باغیانہ رو اپنانے پر مبینہ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پارٹی چھوڑکر جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 16, 2020 01:13 AM IST

راہل گاندھی نے سچن پائلٹ کی بغاوت پر توڑی خاموشی، کہہ دی یہ بڑی بات
راجستھان (Rajasthan) میں سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت (Ashok Gehlot Vs Sachin Pilot) کے درمیان سیاسی رسہ کشی کے درمیان کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے ایسا بیان دیا ہے، جس کے بعد ایسا لگ رہا ہے جیسے سچن پائلٹ کے لئے پارٹی نے اپنے دروازے بند کرلئے ہوں۔ این ایس یو آئی کے عہدیداران کے ساتھ بدھ کو ہوئی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا، ’جس کو پارٹی چھوڑ کر جانا ہے وہ جائے گا ہی، آپ لوگوں کو پریشان نہیں ہونا ہے، جب کوئی جاتا تو آپ جیسے لوگوں کے لئے راستے کھلتے ہیں’۔
حالانکہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی این ایس یو آئی کی اے آئی سی سی انچارج روچی گپتا نے راہل گاندھی کے بیان پر صفائی دی ہے۔ روچی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آج راہل گاندھی کے ساتھ این ایس آئی کی میٹنگ کے بارے میں کچھ میڈیا رپورٹس آئی ہیں۔ میں واضح طور پر بتانا چاہتی ہوں کہ وہ رپورٹ بے بنیاد ہیں۔ یہ ایک داخلی این ایس یو آئی کی میٹنگ تھی اور ہم نے صرف طلبا اور نوجوانوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
If anybody wants to leave the party they will. It opens the door for young leaders like you, said Rahul Gandhi at an NSUI meeting today: Sources (file pic) pic.twitter.com/jxG0NTgNlO
— ANI (@ANI) July 15, 2020
گاندھی فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش
راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ اور پردیش کانگریس صدر عہدے سے برخاست ہونے کے آئندہ روز یعنی بدھ کو سچن پائلٹ نے کہا- ’میں آج بھی کانگریسی ہی ہوں’۔ سچن پائلٹ نے اس کےساتھ ہی زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں دراصل، گاندھی فیملی ے ان کے رشتے بگاڑنے کی کوششوں کے تحت کھڑی کی گئیں۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ راجستھان کے ہی کچھ لیڈر پارٹی ہائی کمان کے درمیان ان کی شبیہ دھومل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بال بال بچ گئی اشوک گہلوت حکومت
سچن پائلٹ کی بغاوت کے باوجود راجستھان میں کانگریس نے فی الحال اپنی حکومت تو بچالی ہے، لیکن پارٹی کی خوب فضیحت ہوئی ہے۔ اس حالات کے لئے کئی لوگ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کمی کو وجہ مانتے ہیں۔
اس سے قبل پارٹی کے میڈيا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے جے پور میں کہا کہ مسٹر سچن پائلٹ اور ان کے ساتھی پارٹی فورم میں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ پارٹی کے دروازے بات چیت کے لئے کھلے ہیں۔ دریں اثناء، این ایس یو آئی نے کہا کہ "آج این ایس یو آئی کے لیڈروں سے مسٹر راہل گاندھی کی ملاقات کے بارے میں میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ این ایس یو آئی کی عبوری میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں صرف طلبہ اور نوجوانوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا"۔