உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک اگر نیتاجی کے دکھائے راستوں پر چلا ہوتا تو تصویر کچھ اور ہوتی : وزیر اعظم مودی

    ملک اگر نیتاجی کے دکھائے راستوں پر چلا ہوتا تو تصویر کچھ اور ہوتی : وزیر اعظم مودی

    ملک اگر نیتاجی کے دکھائے راستوں پر چلا ہوتا تو تصویر کچھ اور ہوتی : وزیر اعظم مودی

    Kartavya Path: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد نیتا جی کے کنٹریبیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔ اگر ملک نیتا جی کے دکھائے ہوئے راستوں پر چلتا تو تصویر کچھ اور ہوتی۔ بدقسمتی سے نیتا جی کے کنٹربیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ کے سامنے سینٹرل وسٹا ایوینیو کا افتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی راج پتھ اب تاریخ بن چکا ہے ۔ اب اس کو کرتو پتھ کے نام سے جانا جائے گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  آزادی کے بعد نیتا جی کے کنٹریبیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔ اگر ملک نیتا جی کے دکھائے ہوئے راستوں پر چلتا تو تصویر کچھ اور ہوتی۔ بدقسمتی سے نیتا جی کے کنٹربیوشن کو فراموش کر دیا گیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نریندر مود نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہمارے قومی ہیرو نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی انڈیا گیٹ کے قریب نصب کیا گیا ہے۔ غلامی کے وقت یہاں برطانوی راج کے نمائندے کا مجسمہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ایسے عظیم انسان تھے جو عہدہ اور وسائل کے چیلنج سے بالاتر تھے۔ ان کی قبولیت ایسی تھی کہ پوری دنیا انہیں لیڈر مانتی تھی۔ ان میں ہمت تھی اور عزت نفس تھی۔ ان کے پاس خیالات تھے اور وژن تھا۔ ان کے پاس قائدانہ صلاحیت تھی اور پالیسیاں تھیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نتیش اور ہیمنت کے ساتھ آسکتی ہیں ممتا بنرجی، 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع


      وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان کے اپنے آئیڈیل ہیں ۔ آج ہندوستانی کے عزائم اپنے ہیں، مقاصد اپنے ہیں۔ آج ہمارے راستے اپنے ہیں، علامتیں اپنی ہیں۔ ملک کی ترقی میں ایک جانب آئین ہے اور دوسری جانب مزدوروں کا کردار ہے ۔ یہی ترغیب ملک کو مستقبل میں اور بھی کرتو پتھ دے گی ۔

      ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ میں ملک کے ہر ایک شہری سے اپیل کرتا ہوں، آپ سبھی کو مدعو کرتا ہوں، آئیے اس نوتعمیر شدہ کرتو پوتھ کو آکر دیکھئے ۔ اس تعمیر میں آپ کو مستقبل کا ہندوستان نظر آئے گا ۔ یہاں کی توانائی آپ کو ہمارے عظیم ملک کیلئے ایک نیا ویزن دے گی، ایک نیا اعتماد دے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: