اب کام کی بات یہ ہے کہ حیض کے دوران غیر محفوظ سیکس سے حمل ٹھہرنے کا امکان تقریبا صفر ہوتا ہے ، لیکن پھر بھی اس بات کا دعوی نہیں کیا جاسکتا کہ حمل بالکل نہیں ٹھہرے گا۔ کئی مرتبہ کسی دیگر وجہ سے ہورہی بلیڈنگ کو اگر حیض سمجھ کر اس دوران سیکس کیا جائے تو بھی حمل ٹھہر سکتا ہے۔
اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ حیض کی مدت ہو یا نہ ہو ، ہر مرتبہ محفوظ سیکس ہی کیا جائے۔ جیسے کنڈم یا مانع حمل ادویات ۔ حیض کے دوران تحفظ کا سب سے صحیح طریقہ کنڈوم کا استعمال ہے۔ کیونکہ اس دوران غیر محفوظ سیکس سے کئی طرح کے انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔
سوال : حیض کے دوران سیکس کرنا کتنا محفوظ ہے ؟ کیا اس دوران سیکس کرنے سے حاملہ ہونے کا ڈر رہتا ہے؟۔
ڈاکٹر پارس شاہ
جواب : یہ سوال کافی عام ہے ۔ اکثر لڑکیوں کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا حیض کے دوران سیکس سے بھی حمل ٹھہرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اسے سمجھے کیلئے تھوڑا سا سائنس کو سمجھنا ہوگا۔ حمل کیسے ٹھہرتا ہے ؟ اس کیلئے دو چیزیں ضروری ہیں ، جن میں سے کسی بھی ایک کی عدم موجودگی میں حمل ممکن نہیں ہے۔ پہلا عورت اور مرد کے درمیان سیکس اور دوسرا جسم میں ایگ اور منی کی موجودگی اور ان کا ملنا۔
اب کام کی بات یہ ہے کہ حیض کے دوران غیر محفوظ سیکس سے حمل ٹھہرنے کا امکان تقریبا صفر ہوتا ہے ، لیکن پھر بھی اس بات کا دعوی نہیں کیا جاسکتا کہ حمل بالکل نہیں ٹھہرے گا۔ کئی مرتبہ کسی دیگر وجہ سے ہورہی بلیڈنگ کو اگر حیض سمجھ کر اس دوران سیکس کیا جائے تو بھی حمل ٹھہر سکتا ہے۔
اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ حیض کی مدت ہو یا نہ ہو ، ہر مرتبہ محفوظ سیکس ہی کیا جائے۔ جیسے کنڈم یا مانع حمل ادویات ۔ حیض کے دوران تحفظ کا سب سے صحیح طریقہ کنڈوم کا استعمال ہے۔ کیونکہ اس دوران غیر محفوظ سیکس سے کئی طرح کے انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خون میں جراثیم پیدا ہونے کا سب سے زیادہ ڈر ہوتا ہے ۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس دوران غیر محفوظ سیکس نہ کیا جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔