ہوم » نیوز » وطن نامہ

چین پرہندوستانی فضائیہ کے سربراہ RKS بھدوریا کا بڑا بیان، کہا- وہ جارحانہ ہوں گے تو ہم بھی ہوں گے

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا (IAF Chief Air Chief Marshal RKS Bhadauria) نے کہا کہ 114 ملٹی رول ایئر کرافٹ کی خرید پروجیکٹ کے لئے رافیل کی دعویداری سنگین ہے۔

  • Share this:
چین پرہندوستانی فضائیہ کے سربراہ RKS بھدوریا کا بڑا بیان، کہا- وہ جارحانہ ہوں گے تو ہم بھی ہوں گے
چین پرہندوستانی فضائیہ کے سربراہ RKS بھدوریا کا بڑا بیان، کہا- وہ جارحانہ ہوں گے تو ہم بھی ہوں گے

نئی دہلی: چین (China) کے ساتھ مشرقی لداخ (Eastern Ladakh) میں سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا (IAF Chief Air Chief Marshal RKS Bhadauria) کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے ہفتہ کو جودھپور میں ایک پروگرام میں نیوز 18 انڈیا کے ایک جواب میں کہا کہ سرحد پر چین اگر جارحانہ ہوتا ہے تو ہندوستانی فوج بھی جارح ہوگی۔ چیف بھدوریا نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے لئے 114 ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ کی خرید کے لئے رافیل (Rafale) کی دعویداری سنگین ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی آر ڈی او (DRDO) کے ساتھ مل کر اے ایم سی آر (AMCA) ایئر کرافٹ پروجیکٹ کے تحت پانچویں نسل کے فائٹر طیارہ بنانے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔ ہماری کوشش رہے گی کہ اس میں چھٹی نسل کے جنگی طیاروں کی خوبیوں کو بھی جوڑا جائے، لیکن پہلے ہم پانچویں نسل کے فائٹر ایئر کرافٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ ابھی تک 8 رافیل ہندوستان کو مل چکے ہیں اور اس مہینے کے آخر تک 3 اور رافیل جنگی طیارہ ہندوستان تو مل جائیں گے۔ پائلٹوں کی ٹریننگ مسلسل جاری ہے۔


واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے بدھ کو راجستھان کے جودھپور میں پانچ روزہ ڈیزارٹ نائٹ -21 میگا جنگی مشق کا آغاز کیا۔ اس مشق میں ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ فرانس کی فضائیہ حصہ لے رہی ہے۔ فرانس کی طرف سے فائزر جیٹ طیارہ جنگی مشق میں حصہ لینے ہندوستان آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ کی مشق اس وقت ہو رہی ہے، جب مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گزشتہ سال سے ہی جاری ہے۔


آفیشیل بیان کےکی مطابق، فرانس کی فضائیہ ڈیزارٹ نائٹ-21 میں رافیل ایئر کرافٹ، اے-400 میٹر ٹریکٹکل ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ، ایک ایئربیس A-330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (MRTT) کے ساتھ 175 فرانسیسی فوج کے فوجی بھی شامل ہو رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 23, 2021 09:23 PM IST